مشہور کمپنیوں کے شاندار اور پرکشش دفاتر

بیشتر ملازمین اپنے کیریر کا زیادہ تر حصہ ایسے ماحول میں گزارتے ہیں جو کہ نسبتاً غیر متاثر کن ہوتا ہے جیسے کہ تنگ جگہیں یا پھر سفید دیواریں- آفس کا بہترین ماحول ہی آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے- لیکن ہم یہاں جن دفاتر کا ذکر کررہے ہیں وہ جمالیاتی اعتبار سے دنیا کے شاندار آفس ہیں- یہ تمام آفس دنیا کی مشہور ترین کمپنیوں کے ہیں اور ان میں اکثریت ایسی کمپنیوں کی ہے جن کا تعلق تخلیقی یا ٹیکنالوجی کے میدان سے ہے- اور ان کی کامیابیوں میں ان کے ملازمین نے ہی اہم کردار ادا کیا ہے-
 

image
یہ مشہور زمانہ سرچ انجن گوگل کا آفس ہے جو کہ سوئزرلینڈ کے سب سے بڑے شہر Zurich میں واقع ہے- اس خوبصورت اور رنگوں سے بھرپور آفس کو Camenzind Evolution نے ڈیزائن کیا-
 
image
یہ عجیب و غریب دکھائی دینے والی جگہ درحقیقت انرجی ڈرنک بنانے والی کمپنی ریڈ بل کا آفس ہے جو کہ انگلینڈ کے شہر لندن میں واقع ہے- Red Bull کا شمار انرجی ڈرنک بنانے والی دنیا کی سب سے مقبول ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے-
 
image
چین کے تاریخی شہر Guangzhou میں واقع یہ خوبصورت آفس بین الاقوامی کمپنی Ogilvy and Mather کا ہے اور یہ ایک ایڈورٹائزنگ٬ مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشن ایجنسی ہے-
 
image
یہ دلکش آفس اسکائپ ( Skype ) کا ہے جو کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع ہے- اسکائپ کی مقبولیت کی وجہ اس کا جدید ترین میسنجر ہے-
 
image
Saatchi & Saatchi ایک گلوبل ایڈورٹائزنگ ایجنسی ہے جس کے 76 ممالک میں 140 آفس ہیں- یہ اس کمپنی کا تھائی لینڈ کا آفس ہے جو کہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں واقع ہے-
 
image
یہ حسین منظر آرکٹیکچر کمپنی Nicolas Tye Architects کے آفس کا ہے جو کہ انگلینڈ کے علاقے Bedfordshire میں واقع ہے- اس کمپنی کے تخلیق کردہ ڈیزائن دنیا بھر میں مشہور ہیں-
 
image
Quirky کو ایک سوشل پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے طور پر پہچانا جاتا ہے- Quirky کا یہ خوبصورت آفس نیویارک کے علاقے Manhattan میں واقع ہے-
 
image
یہ مشہور ویب سائٹ ٹمبلر ( Tumblr ) کا نیویارک کا آفس ہے جو کہ نیویارک کے علاقے فلیٹ آئرن ڈسٹرکٹ میں واقع ہے- اس ویب سائٹ پر بلاگ تخلیق کیے جاتے ہیں-
 
image
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع یہ خوبصورت آفس Saxo بینک کا ہے- Saxo بینک ایک آن لائن ڈینش انوسٹمنٹ بینک ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا-
 
image
کیلیفورنیا کے علاقے سان فرانسسکو میں واقع یہ آفس اسکوائر کے نام سے جانے جانے والی کمپنی کا ہے- اسکوائر ایک merchant services aggregator اور موبائل پیمنٹ کمپنی ہے-


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

there are some aesthetically stunning offices around the world that very lucky people get to spend 5 days a week working in. The majority of these are owned creative and tech based companies, where inspiration and creativity plays a vital part in the success of their employees.