سلام کی فضیلت اور اہمیت

ہمارے دین میں سلام کی بہت فضیلت اور اہمیت ہے اور اسے عام کرنے اور پھیلانے کا حکم ہے ۔ سلام ہمارے دین میں کئی معنوں میں اہمیت رکھتا ہے جس میں ایک دُعا ہے اور ایک پیغام بھی ہے جب ہم کسی کو سلام کرتے ہیں تو ہم اُسے دعا دیتے ہیں اور ایک پیغام بھی دیتے ہیں دعا یہ ہے کہ آپ پر اﷲ تعالیٰ کی سلامتی ہو اور پیغام یہ دیتے ہیں کہ میں پر امن ہوں اور آپ سے امن چاہتا ہوں اس طرح ہمارے سامنے والے کو یہ پیغام ملتا ہے کہ آپ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

"السلام "اﷲ کے اسمائے حسنیٰ میں سے ایک نام ہے جب بندہ مسلم کہتا ہے "السلام علیکم"تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تم اﷲ کی حفاظت اور رعایت میں رہو جس طرح اﷲ تعالیٰ اپنے علم اور قدرت کے ذریعے تمہارے ساتھ ہے اور اﷲ تعالیٰ تمہارا ساتھی ہو یعنی تمہاری دیکھ بھال فرمائے اور دوسرا معنی یہ بھی ہے کہ ("السلام")کا معنی "السلامہ"ہے یعنی اﷲ تعالیٰ کی سلامتی تمہارے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے کم از کم سلام یہ ہے کہ ("السلام علیکم")کہنے پر ہمیں دس نیکیاں ملتی ہیں اور خواہ جس سے سلام کیا ہے وہ تنہا ایک ہی آدمی کیوں نہ ہو یہ سلام در حقیقت اس کو اور اس کے ساتھ موجود فرشتوں پر بھی شامل ہے اور بہتر سلام یہ ہے کہ "السلام علیکم ورحمتہ اﷲ"جس سے ہمیں بیس نیکیاں ملتی ہیں اور سب سے بہتر اور افضل سلام یہ ہے کہ "السلام علیکم ورحمتہ اﷲ و برکاتہ"ہے جس سے ہمیں تیس نیکیاں ملتی ہے جس پر سلام کیاہے اگر وہ ایک ہی آدمی ہے تو اس پر سلام کا جواب دینا فرض عین ہے۔

سلام کرنا سنت ہے اور اس کا جواب دینا واجب ہے صباح الخیر ۔مساء الخیر ۔دین اسلام میں اس طرح کے سلام کرنے کا کوئی طریقہ ثابت نہیں ہے پہچان والا اور غیر پہچان والا ہر مسلمان سے سلام کرنا بہتر ہے لفظ "السلام علیکم"بول کر اشارے کے ذریعے سلام کرنا جائز ہے ۔ٹیلیفون اور موبائل پر پہلے مخاطب سے سلام کرنا چاہئے ۔گھرمیں داخل ہونے پر گھر والوں کو سلام کرنا چاہئے۔مجلس سے اٹھ کر جاتے وقت سلام کرنا چاہئے۔ سلام کرنے کو عام کرنے میں ترغیب کرنی چاہئے ۔

ہمارے معاشرے میں اگر کوئی کسی کو سلام نہ کرے تو برا مانا جاتا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ سلام کرنے میں پہل کریں کیونکہ حضرت محمدﷺ ہمیشہ سلام کرنے میں پہل فرماتے تھے اس کی وجہ یہ ہے کہ سلام میں پہل کرنے والے کو زیادہ ثواب ملتا ہے اور ہم ایک سنت پر بھی عمل کرسکتے ہیں جس کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے ۔اﷲ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ عطاء فرمائے اور دین پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین)۔
Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 36 Articles with 66134 views Software Engineer Qualifi. Master in Computer Science (MCS). .. View More