ٹی وی پروگرام میں ایک
عورت ھاتھ پھیلائے کھڑی تھی رو رھی تھی وہ بہت غریب ھے اس کے ساتھ دو چھوٹے
چھوٹے بچے تھے روتے ھوئے کہہ رھی تھی اس کے پاس کچھ نہیں
لفظ غریب پہ میری سوچ اٹک گئی مانا دنیا کے لحاظ سے وہ غریب ھو ۔
مگر کیا اس کے پاس واقعی کچھ نہیں ۔
کیا اللہ بھی نہیں ؟؟؟
کیا اللہ نے کچھ نہیں دیا
اولاد
آنکھیں ھاتھ پاؤں
ایک صحت مند وجود
اور زندگی
جب سانسیں ختم ھو جاتی ھیں
دل ڈھرکنا چھوڑ دے
تو بڑے سے بڑا انسان
دولت مند گنگال ھو جاتا ھے
وہ انسان غریب کیسے ھو سکتا ھے
جس کے پاس اللہ ھو
کچھ لوگوں کو دیکھا ھے
پیوند لگے کپڑوں میں اتنے پر سکون ھوتے ھیں
وہ جانتے ھیں وہ غریب نہیں
میرے پاس اللہ ھے
زندگی ھے
صحت ھے
میرے پاس سب کچھ ھے
میں غریب نہیں مالا مال ھوں |