پاکستان آرمی کی خواتین افسران کا پہلا پیرا ٹروپنگ کورس
مکمل ہوگیا ہے۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کے ایک جاری بیان کے مطابق چوبیس خواتین پیراٹروپرز
کو چار ہفتے تک پشاور میں ایئربورن کورس کی تربیت دی گئی۔
|
|
کیپٹن سعدیہ ایم آئی سیوینٹین جہاز سے چھلانگ لگا کر پہلی پیراٹروپر بنیں
جبکہ کیپٹن کرن اشرف دستے کی بہترین پیراٹروپر قرار پائیں۔
پاکستان کی بری فوج کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار خواتین فوجی افسران
کے ایک گروپ نے پیرا ٹروپنگ کورس مکمل کیا ہے- فوج کے ایک اعلامیے کے مطابق
یہ اس کی ایک اور تاریخی کامیابی ہے۔
|
|
پیرا ٹریننگ سکول پشاور میں ہونے والے اس کورس میں چوبیس خواتین فوجی
افسروں نے حصہ لیا- تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس کورس میں خواتین کو
جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ پیرا جمپنگ کی تربیت دی گئی-
|
|
تربیت کے دوران خواتین فوجی افسروں کو ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے اور پیرا
شوٹ کی مدد سے خشکی اور پانی پر اترنے کی تربیت دی گئی- |