چین نے سمندر میں دنیا کی سب سے لمبی سرنگ تعمیر کرنے کا
اعلان کر دیا ہے جس کی ٹنل کی لمبائی 123 کلومیٹر ہوگی اور اس پر 42 ارب
ڈالر لاگت آئے گی ۔
جنگ نیوز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چین
نے عرصہ دراز سے تعطل کا شکار زیر سمندر سرنگ تعمیر کرنے کے منصوبے میں 260
ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
|
|
چین نے 1994ء میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا جس پر 10 ارب ڈالر لاگت کا
اندازہ لگایا گیا تھا لیکن 20 سال تک منصوبہ تعطل کا شکار رہا اور اب
دوبارہ اس منصوبے پر کام کا اعلان کیا گیا ہے۔
زیر سمندر سرنگ شمال مشرقی صوبہ لیون انگ کے پورٹ سٹی ڈالیاں سے شمالی شان
ڈونگ صوبے کے شہر یانعائی تک تعمیر کی جائے گی۔ سرنگ کی تعمیر سے دونوں
صوبوں کے درمیان 620 کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا۔
|