ایک بات تو یقینی ہے کہ قدرت کچھ بھی کر سکتی ہے- جہاں
ایک جانب لوگ قدرت کے عطا کردہ خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہی
دوسری جانب قدرتی آفات سے وجود میں آنے والے حیرت انگیز مناظر سے خوف میں
بھی مبتلا ہوجاتے ہیں- اس آرٹیکل میں جو حیرت انگیز مناظر پیش کیے جارہے
ہیں وہ مختلف ممالک میں آنے والی قدرتی آفات کے ہیں-
|
|
آئس لینڈ میں واقع Eyjafjallajokull آتش فشاں کے 2010 میں پھٹنے کا ہولناک
منظر- مارچ 2010 میں پھٹنے والے اس آتش فشاں کے باعث زندگی بری طرح متاثر
ہوئی اور متعدد ائیر لائن کو اپنی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں کیونکہ ہر طرف
آسمان پر راکھ کے بادل چھا گئے تھے-
|
|
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 مارچ 2011 کو کیلیفورنیا کے علاقے Monterey
County میں واقع southbound lane کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ کر تباہ ہوگیا اور
اپنے پیچھا ایک بہت بڑا سوراخ چھوڑ گیا- خوش قسمتی اس حادثے میں کوئی بھی
زخمی نہ ہوا-
|
|
یہ حیرت انگیز منظر 16 مارچ 2009 کو زیر سمندر پھٹنے والے ایک آتش فشاں کا
ہے- یہ مقام Hunga Tonga جزیرے کے قریب میں واقع ہے- جبکہ یہ جزیرہ
Tongatapu کے دارالحکومت Tongan سے صرف 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-
|
|
یہ دل دہلا دینے والے مناظر ان لمحات کے ہیں جب چلی میں آدھی رات کے وقت
دوران طوفان ایک آتش فشاں پھٹا- یہ واقعہ 3 مئی 2008 کو چلی کے علاقے
Chaiten میں پیش آیا- اس وقت ہزاروں شہریوں کو اس علاقے سے ہجرت کرنی پڑی-
|
|
2004 میں انڈونیشیا میں آنے والے سونامی کا ایک منظر جس میں لوگ بپھرے ہوئے
دریا سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں- 26 دسمبر 2004 کو زیر سمندر آنے والا یہ
ہولناک زلزلہ 14 ممالک کے 2 لاکھ 30 ہزار انسانوں کی اموات کا باعث بنا-
|
|
2012 میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان سینڈی کا ایک منظر- یہ طوفان 22
اکتوبر کے امریکہ مغربی کیرییبن سمندر میں اٹھا- اس طوفان کے باعث لاکھوں
لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں-
|
|
1980 میں پھٹنے والا آتش فشاں پہاڑ Mount St. Helens- یہ پہاڑ امریکی علاقے
واشنگٹن میں مواقع ہے-
|
|
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی یہ سب سے بڑی اور مہلک ترین آگ تھی-
2009 میں لگنے والی اس خطرناک آگ کے باعث نہ صرف 336,020 ایکڑ زمین تباہ
ہوگئی بلکہ دو افراد اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے-
|
|
2011 میں الباما میں آنے والے طوفان کا ایک حیرت انگیز منظر- الباما کے
Meteorologists کے مطابق اس امریکی ریاست میں ایک ہفتے کے دوران 35 طوفان
آئے جس کے باعث 236 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے-
|
|
9 اگست 2010 میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانی علاقے کا ایک
منظر - مدد کے لیے پکارنے والے اس شخص کی تصویر ہیلی کاپٹر سے لی گئی- ایک
اندازے کے مطابق 15 ملین افراد اس سیلاب سے متاثر ہوئے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|