اب تو ہوش میں آجاؤ۔۔۔

اب تو ہوش میں آجاؤ مسلمانوں متحد ہو جاؤ اتحاد مسلمین بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ اسلام اور مسلمانوں سے خائف اسلام دشمن قوتیں ہماری جڑیں کھوکھلی کر رہی ہیں ہمیں دوست دشمن کی پہچان نہیں رہی اسی لئے دشمن نے دوستی کے لبادے میں ہمارے گھر مورچہ لگا کر ہم پر ہی وار در وار کا ایسا سلسلہ جاری رکھا ہے کہ جو ایک ایک کر کے ہماری سرزمین کے ہر ایک حصے کو تباہ کر رہا ہے یہ اسلام دشمن قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے پر تلی ہیں

دینی مدارس اور مساجد پر خود کش حملے مسجدوں کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کھلی سازش ہے کوئی مسلمان اس قدر مکروہ سازش کا سوچ بھی نہیں سکتا اسلام میں خود کشی ناجائز ہے اور یہ خود کش حملے انتہائی قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے یہ انسانیت سوز اور سفاکانہ فعل کریہہ انسان دشمن شیطان صفت درندوں کا کام ہے جو معصوم جانوں کو اس بے دردی سے اپنی سفاکی کا نشانہ بنا رہے ہیں

سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہماری سرحدیں اس قدر غیر محفوظ کیسے ہوگئیں کہ ہمارے دشمن آسانی کے ساتھ ہمارے ملک میں داخل ہو کر بارود اور خون کا کھیل کھیل رہے ہیں اور ہم آئے روز یہ تماشہ بے بسی سے دیکھ رہے ہیں جب ہمارے ملک کہ محافظ ہی محفوظ نہیں تو پھر عوام الناس کی جان کی سلامتی کی کیا ضمانت ہے

یہ سب اسلام دشمن قوتوں کا ہمارے ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنے کا واضح منصوبہ اور مسلمانوں کے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے اور مسلمانوں کی قوت کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں ہیں مسلمان اس قدر سفاک نہیں ہوتا کہ جو سفاکی خود کش حملوں کی صورت میں منظر عام پر آئی ہے
خود کش حملوں نے ملک میں خوف و ہراس اور دہشت کا ایسا جال پھیلا رکھا ہے کہ اب مائیں اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجتے ڈرتی ہیں گھر گھر سے دفاتر میں جانے والے جب تک خیریت سے گھر واپس نہ آجائیں گھر والوں کی جان سولی پر رہتی ہے یہ ہمارا کیسا گھر ہے کہ جس میں جان کسی کی جان محفوظ نہیں نہ سکون ہے نہ آرام ہے ہنستے مسکراتے چہرے اداس رہنے لگے ہیں مسکراتی آنکھیں خوفزدہ اور پر آشوب ہونے لگی ہیں

اللہ تبارک تعالٰی کے حضور التجا ہے کہ اللہ تعالٰی ہماری حفاظت فرمائے اور ہمیں دوست اور دشمن کی پہچان کا شعور بخشے اور تمام مسلمانوں کو ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی قوت عطا فرمائے

تاکہ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو اور دنیا میں پھر سے امن سلامتی اور خوشحالی بحال ہو جائے اداس مرجھائے چہرے کھل اٹھیں اشک بہاتی آنکھیں پھر سے مسکرانا سیکھ لیں اخوت محبت امن سلامتی اور بھائی چارا پھر سے عام ہو جائے (آمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488875 views Pakistani Muslim
.. View More