قرآن پاک کے مطابق، کرنے والے کام -- قسط نمبر ( 5 )

ذیل میں ایسی منتخب آیات کی پانچویں قسط پیش کی جارہی ہے، جن میں اللہ تعالی نے بنیادی ھدایات و احکامات واضح طور پر ارشاد فرمائے ہیں، جن پر عمل کرکے ہم اپنے لیئے دین و دنیا، دونوں آسان بنا سکتے ہیں۔ قرآن مجید وہ کلام ربانی ہے جو قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی کے لیئے ھمارے پیارے نبی ﷺ پر نازل کیا گیا، لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم میں سے بہت کم لوگ اسکو سمجھ کر پڑھنے کی زحمت گوارا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ھمیں اسے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین )

سورةَ آل عمران (3)
(گزشتہ سے پیوستہ)

٤٩ - سورةَ آل عمران ۔ آیت131 - 132 - 133: وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ - وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ -
اس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے -- اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے -- اپنے رب کی بخشش -- اور حصول جنت (کے کاموں) میں تیزی دکھاؤ -- (جنت) جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے -- اور جو (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے =

٥٠ - سورةَ آل عمران ۔ آیت 134: الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ -
جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں -- اور غصے کو روکتے -- اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں -- اور اللہ ایسے نیک لوگوں کو پسند کرتا ہے =

٥١ - سورةَ آل عمران ۔ آیت 135: وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ -
اور وہ لوگ جب کوئی کھلا گناہ یا کوئی اور برائی کر اپنے حق میں ظلم کر بیٹھتے ہیں تو -- اللہ کو یاد کرتے اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں -- اور اللہ کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ -- اور وہ جان بوجھ کر اپنے ( برے ) کاموں پر اڑے نہیں رہتے =

٥٢ - سورةَ آل عمران ۔ آیت 191: الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ -
جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے -- اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں -- (اور کہتے ہیں) کہ اے پروردگار! تو نے کسی مخلوق کو بے فائدہ نہیں بنایا -- تو پاک ہے -- تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچانا =

٥٣ - سورةَ آل عمران ۔ آیت 200: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ -
اے اہل ایمان (کفار کے مقابلے میں) ثابت قدم رہو -- اور استقامت رکھو -- اور جمے رہو -- اور اللہ سے ڈرو -- تاکہ مراد حاصل کرو =

سورةَ النساّء (4)

٥٤ - سورةَ النساّء آیت 1: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا -
لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو -- جس نے تم کو ایک جان (یعنی حضرت آدم علیہ السلام) سے پیدا کیا اس سے اس کا جوڑا بنایا۔ پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد وعورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلا دیئے -- اور ڈرو اللہ سے جس کے نام پر تم ایک دوسرے سے اپنے حق مانگتے ہو -- اور آپس کے رشتوں کو بگاڑنے سے پرہیز کرو -- کچھ شک نہیں کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے =

٥٥ - سورةَ النساّء آیت 2: وَآتُوا الْيَتَامَىٰ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ ۖ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَهُمْ إِلَىٰ أَمْوَالِكُمْ ۚ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا -
اور یتیموں کا مال (جو تمہاری تحویل میں ہو) ان کے حوالے کردو -- اور ان کے عمدہ مال کو اپنے برے مال سے نہ بدلو -- اور نہ ان کا مال اپنے مال میں ملا کر کھاؤ -- کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے =

٥٦- سورةَ النساّء آیت 6: وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَنْ يَكْبَرُوا ۚ وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ حَسِيبًا --
اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو -- پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں اہلیت دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو -- اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا -- جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے -- اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو -- اور حقیقت میں تو اللہ ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے =

٥٧- سورةَ النساّء آیت 7: لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ ۚ نَصِيبًا مَفْرُوضًا --
جو مال ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں تھوڑا ہو یا بہت -- اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی -- یہ حصے (اللہ کے) مقرر کئے ہوئے ہیں =

٥٨ - سورةَ النساّء آیت 10: إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَىٰ ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ۖ وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا --
لوگ یتیموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہیں -- وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں -- اور دوزخ میں ڈالے جائیں گے =

٥٩ - سورةَ النساّء آیت 18: وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّىٰ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الْآنَ وَلَا الَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمْ كُفَّارٌ ۚ أُولَٰئِكَ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا --
اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر) برے کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی موت آموجود ہو تو اس وقت کہنے لگے کہ اب میں توبہ کرتا ہوں -- اور نہ ان کی (توبہ قبول ہوتی ہے) جو کفر کی حالت میں مریں -- ایسے لوگوں کے لئے ہم نے عذاب الیم تیار کر رکھا ہے =

٦٠ - سورةَ النساّء آیت 20: وَإِنْ أَرَدْتُمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَكَانَ زَوْجٍ وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا ۚ أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُبِينًا --
اور اگر تم ایک بیوی کو چھوڑ کر دوسری بیوی کرنی چاہو -- اور پہلی بیوی کو بہت سال مال دے چکے ہو تو اس میں سے کچھ مت لینا -- بھلا تم ناجائز طور پر اور صریح ظلم سے اپنا مال اس سے واپس لے لوگے؟

(جاری ہے)
اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 61334 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.