دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں رہائش پذیر 119 سالہ ” جوہینا مازیبوکو” دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں لیکن ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج نہیں۔

شناختی دستاویزات کے مطابق مازیبوکو 1894ء میں پیدا ہوئیں، انکے 7بچے تھے جن میں سے 5 انتقال کر گئے ہیں۔
 

image


ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص جاپان کے میساؤ اکاوا کا نام درج ہے جن کی عمر 115 برس ہے۔

مقامی اخبار سویٹان کے مطابق مازیبو اپنے 77 سالہ بیٹے ٹسیکو مازیبوکو کے ساتھ جوہانسبرگ سے 160 کلومیٹردور کلرک سڈراپ میں رہتی ہیں۔

دس بھائی بہنوں میں سب سے بڑی جوہینا مازیبوکو آج بھی اپنا کھانا خود پکاتی، کپڑے خود دھوتی اور ٹی وی دیکھتی ہیں۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ عمر پانے والی خاتون فرانس کی ژانی کیلمنٹ تھیں جو 4 اگست 1997ء میں 122 برس میں انتقال کر گئی تھیں۔
 

image

سب سے زیادہ عمر کی زندہ خاتون جاپان کی 115 سالہ میساؤ اوکاوا جبکہ سب سے زیادہ عمر کے زندہ مرد اسپین کے سیلوسٹیانو ہیں جو112سال کے ہیں اور امریکا میں مقیم ہیں۔

مازیبوکو برطانوی نوآبادیاتی اور نسلی امتیاز کا دور دیکھا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

It appears a 119-year-old South African woman may be the world's oldest person. Johanna Mazibuko was born in 1894. Her son Tseko, himself a ripe 77, says she's able to move on her own but can't stand for a long time.