کیا کبھی آپ نے ایسے جادوئی مناظر دیکھے ہیں؟

کبھی کبھی قدرت ایسے حسین اور دلکش مناظر بھی دکھاتی ہے کہ انسانی عقل بمشکل ہی ان پر یقین کر پاتی ہے- اور یہ مسحور کن مناظر کسی اور ہی دنیا کے نظارے معلوم ہوتے ہیں- درحقیقت ہم جن نظاروں کی بات کر رہے ہیں انہیں خلا کے جادوئی مناظر کہا جاتا ہے- ان خوبصورت نظاروں کی منفرد تصاویر دنیا بھر کے مختلف فوٹوگرافروں نے ایک خاص مقابلے کے لیے کھینچی ہیں- فلکیات کی بہترین تصاویر کا یہ مقابلہ گذشتہ پانچ برس سے منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا اہتمام گرینچ میں واقع رائل آبزرویٹری ’ سکائی ایٹ نائٹ میگزین ‘ کے اشتراک سے کرتی ہے۔ مقابلے کے فاتح کو 1500 پاؤنڈ کی رقم دی جائے گی، جب کہ سال کے نوجوان فوٹوگرافر کا انعام جیتنے والے کو 500 پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
 

image
یوسی مٹی پارک کے اوپر خلاؤں کی عظیم بیکرانی میں گھومتی ہوئی کہکشاؤں کی اس تصویر کو 2013 کی فلکیات کی بہترین تصاویر کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
 
image
 اس تصویر میں دُم دار ستارے پین سٹار کی دم میں موجود گرد اور گیس دکھائی دے رہے ہیں۔
 
image
اس منتخبہ تصویر میں برطانیہ میں واقع قدرتی محراب ’ڈرڈل گیٹ‘ پیش منظر میں ہے جب کہ اس کے پیچھے آسمان پر ملکی وے کہکشاں پھیلی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
 
image
مائیک کری کی ’ناردرن لائٹس XXIII‘ کو سر پیٹرک مور انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
 
image
الیگزینڈر کونو کی اس تصویر میں سیارہ زہرہ سورج کے آگے سے گزر رہا ہے۔ یہ تصویر بحیرۂ اسود میں لی گئی تھی۔
 
image
سٹیفانو ڈی روزا نے کوہِ الپس پر طلوع ہوتے ہوئے ماہتاب کو اپنے کیمرے میں مقید کر لیا۔
 
image
 فوٹوگرافر وین انگلینڈ نے کہکشاں کی یہ تصویر کچھ اس انداز میں کھینچی کہ محسوس ہوتا ہے کہ آسٹریلیا کی پارکیس خلائی دوربین سے پھل جھڑیوں کی طرح ستارے نکل رہے ہیں۔
 
image
 شہر کی روشنیوں کے باوجود مارک شا اس تصویر میں بالائی فضا میں واقع چمکیلے بادلوں کی شان دار تصویر لینے میں کامیاب ہو گئے۔
 
image
جنوبی برطانیہ کے ڈارٹ مور نیشنل پارک میں یخ بستہ ہواؤں کے تھپیڑے کھاتے ہوئے ایک درخت کے پیچھے ستاروں کے جھرمٹ نظر آ رہے ہیں۔
 
image
اس تصویر میں گرد اور گیس کے بادلوں پر مبنی پیلیکن نیبیولا دکھائی دے رہا ہے۔ اس جگہ کو ستاروں کو نرسری کہتے ہیں کیوں کہ یہاں نئے ستارے بنتے ہیں۔
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An image of Venus crossing the sun over the Black Sea in Romania and astral clouds of rose-coloured gas revealing star formations in distant galaxies are just two of the incredible images shortlisted for the 2013 Astronomy Photographer of the Year competition.