امریکی ریاست منیسوٹا کے قصبے ڈورسٹ میں چار سالہ بچہ
دوسری بار علاقے کا مئیر بن گیا ہے ۔22 سے 28افراد کی آبادی پر مشتمل اس
قصبے میں مئیر کے انتخاب کے لیے ایک منفرد طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے-
مئیر کے انتخاب کے لیے تمام افراد کا نام پرچی پر لکھ پر قرعہ نکال کر کیا
جاتا ہے ۔ گزشتہ سال کی مانند اس سال بھی یہ قرعہ فال ننھے طالبعلم رابرٹ
بوبی ٹفٹس کے نام نکلا جسے علاقے کا باقاعدہ مئیر تسلیم کر لیا گیا۔
|
|
یہ عہدہ حاصل کرنے کے بعد اس ننھے مئیر نے نہایت بردباری کے ساتھ صحافیوں
سے گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔
چار سالہ بچہ یہ عہدہ حاصل کرنے کے باوجود زیادہ پریشان نہیں ہے کیونکہ یہ
صرف ایک علامتی عہدہ ہے جبکہ علاقے کے انتظامات ایک علیحدہ کو نسل چلاتی ہے۔
|
|
واضح رہے کہ اس ننھی عمر میں علاقے کے درجن بھر بڑی عمر کے افراد کو شکست
دے کر مئیر منتخب ہونے والے رابرٹ ٹفٹس کو آئسکریم کھانا اور مچھلی کا شکار
کرنا پسند ہے۔
|