رنگا رنگ پھولوں کی خوبصورتی ہر آنکھ کو ہی متاثر کرتی ہے
اور دنیا بھر میں پھول خوبصورتی کے لئے لگائے جاتے ہیں اور ان سے ماحول کی
رعنائیت اور تازگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن دنیا میں چند پھول ایسے بھی
ہیں جو کہ انتہائی نایاب اور مہنگے ترین ہیں- ان کے مہنگے ہونے کی وجہ ان
کا نایاب ہونا٬ نازک ہونا یا پھر ایک لمبے عرصے کے بعد ان کا وجود میں آنا
ہے- ان انہی وجوہات کے باعث یہ پھول ہمیں عام دکھائی نہیں دیتے-
|
Lisianthus
اس پھول کو Lisianthus کہا جاتا ہے اور اس کا گلدستہ 10 سے 35 ڈالر میں
فروخت کیا جاتا ہے- اس پھول کے مہنگے ہونے کی وجہ اس کا نازک ہونا ہے- اور
اسی وجہ سے ان کی نقل و حمل بھی آسان نہیں کیونکہ اس دوران بھی یہ اکثر
مرجھا جاتے ہیں یا پھر ٹوٹ جاتے ہیں- |
|
Lily of the Valley
اس پھول کے گلدستے کی قیمت 15 ڈالر تک ہوتی ہے جو کہ بعض اوقات 50 ڈالر تک
جاپہنچتی ہے- کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ پھول سال میں صرف ایک بار ہی اگتے
ہیں اور صرف چند ہفتوں تک ہی ٹھہر سکتے ہیں- یہ اتنے نازک ہوتے ہیں کہ
انہیں ہاتھوں میں اٹھانے کے لیے اضافی تحفظ کی ضرورت پڑتی ہے-
|
|
Gloriosa, Gloriosa rothschildiana
یہ پھول صرف افریقہ میں اگتا ہے اور یہ ایک انتہائی نایاب پھول ہے- اس کا
پھول کے اگنے کے تمام مراحل انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں اور انہی مشکلات کی
وجہ سے اس ایک پھول کی قیمت 6 سے 10 ڈالر تک ہوتی ہے-
|
|
Hydrangea, Hydrangea
شاندار دکھائی دینے والا یہ پھول مکمل طور پر گول ہوتا ہے اور اسے رومانوی
پھول ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے- لیکن اس کے اگنے کا عمل بھی انتہائی مشکل
ہوتا ہے اور اس کی صرف ایک ڈنڈی 6.50 ڈالر میں فروخت کی جاتی ہے-
|
|
17th Century Tulip Bulb
16 ویں صدی کے آخری حصے میں اس کی قیمت حد سے زیادہ تھی کیونکہ اسے پرتعیش
زندگی بسر کرنے والے افراد ہی خریدا کرتے تھے- 1637 میں اس کی قیمت 10,000
guilders تھی- یہ ایک نایاب اور خوبصورت پھول ہے جو کہ اب تاریخ کا حصہ بن
چکا ہے-
|
|
Saffron Crocus
اس پھول کا شمار اوسط درجے کے پھولوں میں کیا جاتا ہے لیکن اس میں سے نکلنے
والے مصالحے زعفران نے اسے قیمتی بنا دیا ہے- اس کے مہنگے ہونے کی وجہ بھی
زعفران کا مہنگا ہونا ہی ہے- یہ پھول 1200 ڈالر فی پونڈ کے حساب سے فروخت
کیا جاتا ہے-
|
|
Gold of Kinabalu Orchid
اس طرح کے پھول آپ کو ملائیشیا کے Kanabalu نیشنل پارک میں دکھائی دیں گے-
اس پھول کا شمار دنیا کے انمول ترین پھولوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ
انتہائی نایاب پھول ہے- یہ ہر 15 سال میں صرف ایک بار اگتا ہے اور وہ بھی
اپریل اور مئی کے درمیان میں- اسی کمی کی وجہ سے اس پھول کی قیمت 6 ہزار
ڈالر ہے-
|
|
Shenzhen Nongke Orchids
معمولی دکھائی دینا والا یہ پھول انتہائی بیش قیمت ہے اور عموماً 2 لاکھ
ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے- سائنسدانوں کے پھول پر کیے جانے والے 8 سال کے
تجربات نے اسے مہنگا ترین پھول بنا دیا ہے اور یہ چین میں ہونے والی
نیلامیوں کے دوران فروخت کیا گیا تھا-
|
|
Juliet Rose
ڈیوڈ آسٹن کے اس پھول کے اگانے میں 15 سال عرصہ لگا اور حقیقی معنوں میں یہ
ایک منفرد پھول ہے جو کہ کہیں اور نہیں پایا جاتا- 2006 میں ہونے والے
چیلسیا فلاور شو میں اس پھول کی قیمت 5.8 ملین ڈالر تھی اور وہی اسے متعارف
بھی کروایا گیا تھا-
|
|
Kadapul Flower
یہ اس فہرست کا سب سے انمول ترین پھول ہے- درحقیقت پھول کی اس قسم کے لیے
کوئی رقم مختص نہیں کی گئی- اس کی زندگی دورانیہ انتہائی مختصر ہے جبکہ یہ
صرف سی لنکا میں پایا جاتا ہے- یہ پھول صرف چند گھنٹے ہی ٹھہر سکتا ہے اور
اس کی خوشبو بھی صرف رات کے دوران ہی سونگھی جاسکتی ہے- |
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|