عید پر فاسٹ فوڈ کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور متعدد
بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ جنک یا فاسٹ فوڈ کھانے والے ہوشیار ہوجائیں کیوں
کہ اس کا استعمال ذیابیطس سمیت متعدد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔
|
|
اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات
سامنے آئی ہے کہ برگر سمیت دیگر فاسٹ فوڈ میں شامل مضر صحت اجزا ذیابیطس
کی وجہ بنتے ہیں۔
برگر میں سرخ گوشت کو مزیدار بنانے کیلئے ڈالے گئے مصالحے جسمانی دفاعی
نظام پر حملہ کرتے ہیں۔ پروسیس شدہ سرخ گوشت جیسے برگرز، بیکون اور سوسز
وغیرہ کے زیادہ استعمال سے ہر سال لاکھوں افراد ذیابیطس کا شکار ہو رہے ہیں۔
|