ناروے کے وزیراعظم جنز سٹولٹنبرگ رائے عامہ کا جائزہ لینے
کیلئے ٹیکسی ڈرائیور بن گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ناروے کے وزیراعظم نے عینک اور ٹیکسی ڈرائیور کی
یونیفارم پہنی اور ٹیکسی لے کر ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر آ
گئے۔
|
|
وزیراعظم کا خیال تھا کہ لوگ ٹیکسی ڈرائیور کیساتھ کھل کر اور کسی جھجک کے
بغیر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی شناخت صرف اس وقت ظاہر کی جب ان کو پہچان لیا گیا۔
سواریوں کے ساتھ بات چیت کو خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا جسے بعد میں
وزیراعظم کی فیس بک پر ڈال دیا گیا۔
زیادہ تر سواریوں کو بہت جلد احساس ہو گیا اس ٹیکسی ڈرائیور میں کوئی خاص
بات ہے۔ کچھ نے کہا کہ تم بالکل وزیراعظم کی طرح دکھائی دیتے ہو۔
|
|
ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی جگہ لوگ کھل
کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو وہ جگہ ٹیکسی ہوتی ہے لہٰذا انہوں نے
لوگوں کی رائے جاننے کے لئے ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھارا اور لوگوں کی رائے
جانی-
ان کا یہ قدم آئندہ ہونے والے الیکشن کے لئے ان کی مہم کا حصہ قرار دیا جا
رہا ہے- |