جشنِ آزادی منانے کا انوکھا ڈھنگ

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جشنِ آزادی مختلف انداز میں منایا جاتا ہے- لیکن انڈونیشیا میں جشنِ آزادی منائے جانے کا ایسا انوکھا اور منفرد انداز شاید اس سے قبل کبھی آپ نے دیکھا ہو-

آپ نے انعامی مقابلے تو بہت دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں دیکھا ہوگا جس میں کھمبوں اور درختوں پر چڑھ کر لوگ انعام حاصل کرتے ہیں- درحقیقت یہ منظر ہے انڈونیشیا کا جہاں آزادی کا جشن انعامات کے ساتھ ایک انوکھے ڈھنگ میں منایا جارہا ہے-
 

image


تمام عمر کے افراد اس انوکھے کھیل میں پرجوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور درختوں اور کھمبوں پر چڑھ کر اپنی پسند کے انعامات سمیٹ رہے ہیں-

ان انعامات میں ٹی وی٬ ککرز اور سائیکلوں سمیت دیگر چھوٹی موٹی اشیا شامل ہیں-

انڈونشیا کی اس منفرد روایت کو پنجت پینانگ کہا جاتا ہے اور یہ اس ملک کے یوم آزادی پر منائی جاتی ہے-
 

image

اس دن بلندی پر تحفے رکھ دیے جاتے ہیں اور اب یہ آپ کی ہمت کا امتحان ہوتا ہے کہ آپ اوپر چڑھیں اور اپنا انعام حاصل کرلیں- لیکن یہ اتنا آسان بھی نہیں کیونکہ اکثر لوگ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Spurred on by the promise of prizes, hundreds of Indonesians pit their wits against the perils of these oil and clay plastered ten-metre high trunks. The game often causes a stampede with children, teenagers and adults all desperate to get their hands on the rewards, including cookers, televisions and bicycles, perched on the top.