لندن میں کوڑے کے ڈبے بھی جاسوسی کرنے لگے، پاس سے گزرنے
والے شخص کے فون کا ڈیٹا چرانے لگے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ جاسوس ڈبے ایک ٹیکنالوجی فرم نے اپنی تشہیر
کے لیے لندن میں نصب کیے ہیں جن پر آئی پیڈ طرز کا ایک ٹیبلٹ نصب ہے۔
|
|
وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے جدید کوڑا دان کسی بھی شخص کے فون کا ڈیٹا
حاصل کر سکتا ہے۔
کال ریکارڈز، تصاویر،پیغامات کے ساتھ یہ کوڑا دان اس بات کا بھی پتہ لگا
سکتا ہے کہ یہ شخص کہاں کہاں سے ہو کر آیا ہے-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ کوڑا دانوں سے لوگوں کے شوق کے بارے
میں جانا جا سکتا ہے۔ |