سام سنگ نے اب تک کا سب سے بڑی اسکرین والا اسمارٹ فون
متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جو جمعے سے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر
دیا جائے گا-
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی میگا نامی 6.3 انچ کی بڑی اسکرین
کے ساتھ یہ اسمارٹ فون دیکھنے میں کسی ٹیبلٹ جیسا ہی لگتا ہے-
|
|
سام سنگ کا کہنا ہے کا اس فون پر فلمیں٬ کتابیں٬ موسیقی اور گیمز کھیلنے کا
تجربہ بالکل ٹیبلٹ جیسا ہی محسوس ہوتا ہے-
اس موبائل ڈیوائس کو فیبلیٹ کا بھی نام دیا گیا ہے اور سام سنگ کو یقین ہے
کہ اس کا بڑا ڈیزائن لوگوں کو خصوصاً فلموں کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ
کرے گا-
6.3 کی ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ یہ انتہائی پتلا ہے جسے آرام سے جیب میں رکھا
یا ایک ہاتھ میں پکڑا جاسکتا ہے-
|
|
سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی میگا اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ دونوں کی خصوصیات
کا حامل ہے اور ویڈیو و ویب براؤزنگ اس کے بنیادی فیچر ہیں- |