سبزیاں معدنیات اور وٹامن کا خزانہ ہیں۔ یہ انسان کو
بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہیں۔ بہت سی سبزیاں کچی یا پکا کر کھائی جاتی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ سبزیاں کچی کھانا بہتر ہے یا پکا کر انھیں تناول کیا جائے۔
اس سوال کا جواب آسان نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بعض سبزیاں پکانے سے ان کے کچھ
معدن یا وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ کچھ سبزیاں پکانے سے الٹا اثر ہوتا
ہے۔ یعنی ان کے معدن یا وٹامن پکانے سے بڑھ جاتے ہیں۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ
عام سبزیوں کا تذکرہ پیش ہے جنھیں کچی یا پکا کر کھانا بہتر ہے۔
|
پیاز:
اسے کچی کھانا بہتر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پیاز پکائی جائے تو اس کا ایک اہم
غذائی مادہ الیسن (Allicin) ضائع ہو جاتا ہے۔ یہ مادہ انسان میں شکم سیری
کا احساس پیدا کرتا اور بھوک مارتا ہے۔ |
|
ٹماٹر:
اسے پکانا بہتر ہے۔ دراصل ٹماٹر پکا کر کھانے سے اس میں شامل غذائی مادہ،
لائکوپین (Lycopene) کی زیادہ مقدار ہمارے جسم میں جذب ہوتی ہے۔ یہ مادہ
ہمیں سرطان (کینسر) اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
|
|
ساگ:
اس دل پسند سبزی کو بھی پکا کر کھانا مفید ہے۔ یوں انسانی جسم کو زیادہ
کیلشیم، فولاد اور میگنیشم جیسے اہم معدن ملتے ہیں۔
|
|
چقندر:
یہ کچا کھانا چاہیے۔ چقندر پکایا جائے، تو اس کا 30 فیصد فولیٹ وٹامن ضائع
ہو جاتا ہے۔یہ وٹامن ہمارے دماغ کو تقویت دیتا ہے۔
|
|
کھمبیاں (مشروم) :
اسے پکا کر کھائیے۔ دراصل کھمبیوں کو کسی بھی طریقے سے پکائیے، اس میں
پوٹاشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ معدن ہمارے بدن کے عضلات مضبوط بناتا ہے۔
|
|
شاخ گوبھی:
اسے کچا کھانا مفید ہے۔ شاخ گوبھی کو پکایا جائے، تو اس میں شامل ایک خامرہ
(انزائم)، مائروسیناسی (Myrosinase) ختم ہو جاتا ہے۔ یہ خامرہ ہمارے نہایت
اہم عضو جگر پر حملہ آور ہونے والے زہریلے مادے اور جراثیم کو مارتا ہے۔
|
|
سرخ مرچ:
سرخ مرچیں کھا کر ظاہر ہے، بڑی مرچیں لگتی ہیں، مگر انھیں کچا کھانا مفید
ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں 375 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے زیادہ پکایا
جائے تو ان میں شامل وٹامن سی ضائع ہو جاتا ہے۔
|
|
لہسن:
لہسن بلڈ پریشر کو کم رکھتا ہے، جبکہ اسے زیادہ تر کھانا پکانے کے دوران
استعمال کیا جاتا ہے جس سے اس کی یہ خاصیت ختم ہوجاتی ہے- مناسب یہ ہے کہ
اسے کھانا پکانے کی ابتدا کی بجائے کھانے پکنے کے بعد شامل کر کے کھا لیا
جائے، رہ گئی بات کچے لہسن کی بو کی تو کھانے کے بعد تازہ پودینہ کھا لیا
جائے -
|
|
بشکریہ: (ڈاکٹر شائستہ خان) |
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment
of health issues. Information here is provided only for general health
education. |