اٹلی کی خاتون غوطہ خور نے بہادری کی مثال قائم کردی۔
سمندر کے گہرے پانی میں شارک مچھلیوں کے بیچ ایک مچھلی کے منہ میں ہاتھ ڈال
کر شکار کا کانٹا نکال لیا۔ خاتون کے ساتھی غوطہ خور بھی یہ کمال دیکھ کر
ہکا بکا رہ گئے۔
|
|
سما نیوز کے مطابق اطالوی غوطہ خور'کرسٹینا زیناتو' شارک مچھلیوں کے حوالے
سے معروف ہیں مگر شارک سے الجھنا اور نوکیلے دانتوں کو چیلنج کرنا کوئی
آسان بات نہیں۔
بہاماس کے سمندر میں ایک آپریشن کے دوران شارکس کے غول کے درمیان کرسٹینا
نے ایک شارک کو پکڑا اور اس کے منہ میں ہاتھ ڈالر کر شکار کا کانٹا اس طرح
نکالا کہ مچھلی مزاحمت نہ کرسکی مگر جاتے جاتے اپنی دُم ٹکا گئی۔
|
|
کرسٹینا کو نیکی بھاری پڑتے پڑتے رہ گئی۔ کانٹا بھی نکل گیا اور واہ واہ
بھی ہوگئی۔
|
|