اچھی کار کا شوق کس کو نہیں ہوتا٬ لیکن یہ بھی ایک حقیقت
ہے کہ کار جتنی اچھی ہوگی اتنی ہی مہنگی بھی ہوگی- ان کاروں کے مہنگا ہونے
کا سبب ان کا خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن ہوتا ہے- آج ہم اپنے اس
آرٹیکل میں جن کاروں کا ذکر کر رہے ہیں ان کاروں کو دنیا کی مہنگی ترین
کاریں ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
|
Maybach Exelero –
$8,000,000
اس کار کو دنیا کی مہنگی ترین کار ہونے کا اعزاز حاصل ہے-اس کار کی مالیت
80 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اسے تیار کرنے والی کمپنی Maybach کا تعلق جرمنی سے
ہے- یہ کمپنی لگژری گاڑیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے- ان کی تیار
کردہ یہ کار 351 کلومیٹر فی گھنٹہ ( 218 میل فی گھنٹہ ) کی رفتار سے دوڑنے
کی صلاحیت رکھتی ہے- طاقتور ترین انجن کی حامل یہ کار صرف 4.4 سیکنڈ میں 0
سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرلیتی ہے- |
|
Bugatti Veyron Sports - $1,700,000
مہنگی ترین کاروں کی اس فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والی اس خوبصورت
گاڑی بنیادی ماڈل کی قیمت 17 لاکھ ڈالر ہے جبکہ اس کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت
24 لاکھ ڈالر ہے- یہ کار صرف 2.5 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار
تک رسائی حاصل کرلینے کی صلاحیت رکھتی ہے٬ اور اس کار کی زیادہ سے زیادہ
رفتار 267 میل فی گھنٹہ (430 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک جاسکتی ہے-
|
|
Aston Martin One-77 - $1,850,000
اس خوبصورت اور طاقتور ترین انجن کی حامل کار کی قیمت 18 لاکھ 50 ہزار ڈالر
ہے- اس کار میں 750 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- اسی انجن کی بدولت یہ کار
صرف 3.4 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرسکتی ہے-
یہ کار 354 کلو میٹر فی گھنٹہ ( 220 میل فی گھنٹہ ) کی رفتار سے دوڑنے کی
صلاحیت رکھتی ہے-
|
|
Lamborghini Reventon - $1,600,000
اس کار کی قیمت 16 لاکھ ڈالر ہے- یہ بیش قیمت کار اپنے طاقتور انجن کے باعث
3.3 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت
رکھتی ہے- اس کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 211 میل فی گھنٹہ ( 339 کلو میٹر
فی گھنٹہ ) ہے-
|
|
Maybach Landaulet - $1,380,000
اس کار کی مالیت 13 لاکھ 80 ہزار ڈالر ہے- اس خوبصورت لگژری کار کی ایک
منفرد خوبی یہ ہے کہ اس کی چھت کو اپنے مرضی کے مطابق ہٹایا اور لگایا
جاسکتا ہے- یہ کار 5.2 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی
حاصل کر سکتی ہے-
|
|
Zenvo ST1 - $1,225,000
اس پرکشش کار کی قیمت 12 لاکھ 25 ہزار ڈالر ہے٬ جبکہ یہ کار صرف 2.9 سیکنڈ
میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ
کار 233 میل فی گھنٹہ ( 375 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے-
اور یہ اپنے ڈیزائن کے حوالے سے بھی ایک منفرد کار سمجھی جاتی ہے-
|
|
Hennessey Venom GT Spyder - $1,100,000
اس کار کو دنیا کی سب سے بہترین convertible کار ہونے کا اعزاز حاصل ہے
کیونکہ اس کی چھت بھی اپنی مرضی کے مطابق ہٹائی اور لگائی جاسکتی ہے- اس
کار کی قیمت 11 لاکھ ڈالر ہے- یہ خوبصورت لگژری کار 2.5 سیکنڈ میں 0 سے 60
میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرسکتی ہے-
|
|
MacLaren F1 - $970,000
1994 میں جب اس کار کا پہلی مرتبہ ڈیزائن کیا گیا تو یہ اس وقت کی سب سے
تیز ترین اور مہنگی ترین کار تھی- یہ کار اپنے طاقتور انجن کی بدولت 3.2
سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
اس کار کی قیمت 9 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے-
|
|
Ferrari Enzo - $670,000
فراری ہمیشہ سے ہی ایک مقبول ترین کار رہی ہے- فراری کے اس ماڈل کی قیمت 6
لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے- اس کار کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ( 349 کلومیٹر فی
گھنٹہ ) ہے- اور یہ کار صرف 3.4 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار
تک رسائی حاصل کرلیتی ہے-
|
|
Pagani Zonda C 12 F - $667,321
فہرست میں آخری نمبر پر آنے والی اس کار کی قیمت 6 لاکھ 67 ہزار 321 ڈالر
ہے- یہ کار زیادہ سے زیادہ 215 میل فی گھنٹہ ( 346 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی
رفتار سے دوڑ سکتی ہے- یہ کار 3.5 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار
تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کار کو بنانے والی کمپنی کا
تعلق اٹلی سے ہے- |
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|