پاکستان کی پہلی 'موبائل عدالت' کا آغاز

پاکستان کی پہلی موبائل عدالت نے پشاور میں باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں موبائل عدالت کی کاروائی کے پہلے روز سول جج فضل ودود نے 19 سول و فوجداری مقدمات کی سماعت کی۔
 

image


پشاور جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر، حیات علی شاہ نے موبائل کورٹس کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ، ’رواں سال 72 وکلا اور 48 ججز کو جوڈیشل اکیڈمی میں موبائل کورٹس کے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔ کوشش کی جارہی ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں 3 موبائل کورٹس قائم کی جائیں۔‘

موبائل عدالت کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک کوچ تیار کی گئی ہے جس میں کمرہ عدالت، جج کا چیمبر، سائلوں کی انتظار گاہ اور ڈرائیور کیلئے کیبن بنایا گیا ہے۔

موبائل عدالتوں کو چلانے کیلئے 18 ثالثوں اور 8 ججز کو تربیت دی گئی ہے، جب کہ اس عدالت میں انصاف کی سہولتیں ممکن بنائی جائیں گی۔
 

image

واضح رہے کہ پہلی موبائل عدالت کا افتتاح گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے شروع کئے گئے اس منصوبے کیلئے 'یو این ڈی پی' کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

PESHAWAR: Established with an aim to administer prompt justice to the people, the very first mobile court of Pakistan has formally started holding proceedings here. The mobile court was established on the directive of Chief Justice Peshawar High Court (PHC), Dost Muhammad Khan with a view to dispense expeditious and free justice to the masses in the province.