کامران خان کی دو خوشخبریاں

کل رات کامران خان شو میں کامران صاحب نے ہمیں دو خوشخبریاں سنائیں ایک تو امریکہ کی ایک اہم رپورٹ سے انھیں پتہ چلا کہ پاکستان میں آئل اور گیس کے بیش بہا خزانے موجود ہیں کیونکہ ہماری حکومتی مشینری بشمول او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل (OGDCL) سب سو رہے ہیں خیر یہ تو معمول کی بات ہے لیکن حیرت ہے کہ ہمارا چاق و چوبند چھاپہ مار میڈیا بھی سو رہا ہے لہٰذا ہمیں امریکہ سے یہ پتہ چلا۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے:-
OGDCL
Facts & Figures

Established in 1961


Converted into Public Limited Company October 1997

Major Activities

Exploration & Development of Oil & Gas Resources

Exploratory
Appraisal Wells & Development Wells: 287
379



Discoveries (up to 31-07-2013) 97

Major Oil & Gas Fields
Chanda
Thora
Pasakhi
Chak Nurang
Fimkasar
Nandpur Panjpir
Uch
Daru Tando Alam
Sono
Lashari
Dakhni
Sadkal
Rajian,
Missa Kiswal
Pirkoh Kunnar
Bobi
Kal
Dhodak
Missan
Loti
Mela
Qadirpur


Net Sales for FY2011-12 Rs. 197.839 Billion

Profit After Tax for FY2011-12 Rs. 96.906 Billion

Net Sales for FY2010-11 Rs. 155.63 Billion

Profit After Tax for FY2010-11 Rs. 63.53 Billion

اگر یقین نہ آئے تو برائے مہربانی یہ لنک کلک کریں https://wwww.ogdcl.com/

دوسری خوشخبری بھتّہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کیلئے تھی کہ بھائ اپنا سازو سامان قبرستانوں اور پانی کی ٹنکیوں میں چھپا کر تھوڑے دن کیلئے کراچی سے باہر چھٹیوں پر چلے جاؤ فوج چلی جائے تو پھر آجانا۔ حالانکہ ہمارے وزیر داخلہ جناب چوہدری نثار احمد خان صاحب روزآنہ پریس کانفرنس کر کر کے ان سے پوچھ رہے ہیں کہ بھائ میں آجاؤں؟ اور وہ ہیں کہ صحیح طریقے سے جواب ہی نہیں دے رہے۔ اور تو اور اللہ نظرِ بد سے بچائے ہمارے نیوز چینلز کو جو صبح دوپہر شام بریکنگ نیوز میں چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں " کراچی میں فوج آرہی ہے چھپ جاؤ" مگر وہ لوگ تو نیٹو کی فوج سمجھ کر آرام سے پرچیاں بمع گولی بانٹتے پھر رہے ہیں۔

چیف جسٹس صاحب تیسری مرتبہ یہ کہنے آئے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان بھتّہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو اپنے پروں میں چھپا لیں اُ ن کی بھی کوئ نہیں سنتا۔ اب آپ ہی بتائیے کراچی میں امن کیسے قائم ہوگا؟

اچھا پولنگ کر لیتے ہیں کہ فوج آئے یا نہ آئے۔ ہاں کیلئے 1 اور نہ کیلئے 2 لکھ کر "جیو تیز " پر ایس ایم ایس کردیں مگر جلدی سے کیونکہ فیصلہ تو "جیو تیز" کو ہی کرنا ہے۔

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 226 Articles with 165276 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More