امریکہ میں ایک ایسی جدید گاڑی بنائی گئی ہے جو سڑک پر
دوڑنے کے ساتھ ساتھ ہوا میں پرواز بھی کر سکتی ہے۔ چند روز قبل Terrafugia
Transition نامی اس کار کو امریکہ میں پہلی بار ایک ائیر شو میں عوام کے
سامنے پیش کیا گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کا مظہر یہ گاڑی اس انداز میں تیار کی گئی ہے کہ یہ ایک
جہاز میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے جس میں ایسے خصوصی پر لگائے گئے جو بٹن
دبانے پر کھل جائیں گے۔
|
|
یہ گاڑی ایک سو پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے اور سو knots کی
رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی آٹھ گھنٹے کی کامیاب آزمائشی پرواز
بھی کی جاچکی ہے ۔
اس کار کی تیاری ٹیرافوجیا کمپنی کے شریک بانی Carl Dietrich کا ایک خواب
تھا اور اس کی تعبیر کے لیے 2006 سے کام کر رہے تھے-
Dietrich کا کہنا ہے کہ “ میرے خیال میں یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے جب آپ کے
اردگرد کوئی ایسی چیز موجود نہ ہو- اگر ہم ایسی چیزیں تخلیق کریں تو اس سے
معاشرے میں اقتصادی فائدے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں “-
|
|
یہ ایک چھوٹے جہاز کی مانند ہے جس کے پر آپ صرف ایک بٹن دبا کر بند کرسکتے
ہیں- اور یہ عام پیٹرول سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ جہازوں کے ایندھن
کے مقابلے 30 فیصد سستا پڑتا ہے-
اس کار کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ایک چھوٹے ائیرپورٹ یا پھر زمین پر
سے بھی اڑایا جا سکتا ہے اور اس کے پروں کو ایک منٹ کے بھی کم وقفے میں
کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے-
Dietrich کا کہنا ہے کہ “ چھوٹے جہازوں کے پائلٹ کو حساس موسم کی مشکلات کا
سامنا رہتا ہے- وہ ہر جگہ جا سکتے ہیں لیکن جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے
انہیں رکنا پڑتا ہے“-
|
|
“ لیکن اس کار کے ذریعے ان مسائل کا سامنے سے آپ کو نجات حاصل ہوگی- جیسے
ہی موسم تبدیل ہو آپ گاڑی کے اڑانے کے بجائے چلا سکتے ہیں- جس میں وقت تو
کچھ لگے لگا لیکن آپ اپنی منزل تک ضرور پہنچ جائیں گے“-
امکان ہے کہ مارکیٹ میں اس جدید گاڑی کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار ڈالر رکھی
جائے گی اور جو اسے خریدنا چاہیں گے ان کے لیے یہ کچھ زیادہ نہیں ہے-
کار میں ایک خودکار نیویگیشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جو کہ راستوں کے
حوالے سے رہنمائی کرتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے صرف 5 گھنٹے کی ٹریننگ حاصل
کرنے کے بعد آپ اس کار کو خود اڑا اور چلا سکتے ہیں- اور اس کار کے اڑانے
کے لیے کسی پائلٹ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے-
جلد ہی آپ اسے منظور شدہ علاقوں میں چلانے اور اڑانے کے قابل ہوں گے٬ جیسے
کہ میدان وغیرہ- یہ گاڑی سیدھی اڑتی اور اترتی ہے اور اسے ان دونوں کاموں
کے لیے کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|
|
|