ریسٹورنٹ تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن ہم آج آپ کو
جو ریسٹورنٹ دکھا رہے ہیں یہ دنیا کے انتہائی حیرت انگیز اور غیرمعمولی
ریسٹورنٹ ہیں- ان ریسٹورنٹ میں جانے والوں کو جہاں اعلیٰ درجے کے کھانے
ملتے ہیں وہیں کچھ اور منفرد تجربے بھی حاصل ہوتے ہیں-
|
|
Villa Escudero نامی یہ ریسٹورینٹ فلپائن کے صوبے Quezon میں واقع ہے جہاں
آپ کھانے کے ساتھ ساتھ خوبصورت آبشار کے مسحور کن نظارے سے بھی لطف اندوز
ہوسکتے ہیں-
|
|
23 کمروں پر مشتمل یہ ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جو سمندر کی لہروں پر بہتا رہتا
ہے- سوئیڈن میں واقع اس Floating Restaurant نامی اس ریسٹورنٹ کی ایک خاص
بات یہ بھی ہے کہ اس کے تمام کمروں کے دروازے باہر کی جانب ہیں٬ اور سمندر
کے نظارے کے لیے ہر کمرے کے ساتھ بیٹھنے کا انتظام بھی ہے-
|
|
یہ خوبصورت Mineshaft نامی ریسٹورنٹ ایک کان میں بنایا گیا ہے جو کہ فن
لینڈ کے علاقے Lohja میں واقع ہے- یہ کان 115 سالہ پرانی ہے جبکہ ریسٹورنٹ
زمین سے 1246 فٹ کی گہرائی میں تعمیر کیا گیا ہے-
|
|
Airplane کے نام سے بنایا جانے والا یہ منفرد ریسٹورنٹ انگلینڈ میں واقع ہے
جو کہ ایک ہوائی جہاز میں بنایا گیا ہے- اس جہاز کا نام Douglas DC6 ہے
جبکہ اس ریسٹورنٹ کو 35 سالہ شیف Tony Caunce چلا رہے ہیں-
|
|
یہ ریسٹورنٹ پرانی ڈنیور نیشنل بینک کی عمارت میں تعمیر کیا گیا ہے جو کہ
امریکی علاقے کولوراڈو میں واقع ہے- Bank Vault ریسٹورنٹ کو بینک کے اس حصے
میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں رقم محفوظ کی جاتی تھی اور جو کہ زمین سے 35 فٹ
گہرائی میں واقع ہے-
|
|
یہ Cave ریسٹورنٹ ہے جو کہ ایک افریقی غار میں تعمیر کیا گیا ہے جو کہ
افریقہ کے علاقے Mombasa کے جنوب میں واقع Diani ساحل پر واقع ہے- درحقیقت
یہ غاریں مرجان پتھر کی ہوا کرتی تھیں جنہں بیٹھنے کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں
تبدیل کر دیا گیا-
|
|
اس ریسٹورنٹ کو دنیا کا سب سے چھوٹا ریسٹورنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے- Just
for Two نامی اس ریسٹورٹ میں صرف ایک ٹیبل ہے جہاں صرف 2 افراد بیٹھ سکتے
ہیں- اٹلی میں واقع اس ریسٹورنٹ میں ویٹر کو بلانے کے لیے گھنٹی بجانی ہوتی
ہے-
|
|
گتے کی مدد سے تخلیق کردہ یہ انوکھا Cardboard نامی ریسٹورنٹ تائیوان میں
واقع ہے- سوائے کھانے٬ ویٹر اور کچھ کٹلری کے علاوہ یہاں سب کچھ کاغذ اور
گتے کی مدد سے بنایا گیا ہے٬ یہاں تک کہ بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی گتے سے
تخلیق کردہ ہیں-
|
|
یہ خوبصورت ریسٹورنٹ ایک شپنگ کنٹینر میں بنایا گیا ہے اور اس کا نام
MuvBox Shipping Container Restaurant رکھا گیا ہے- کینیڈا میں واقع یہ
ریسٹورنٹ ایک وقت میں 28 افراد کی میزبانی سرانجام دے سکتا ہے- اس ماڈرن
اور جدید کیفے میں سولر پینل بھی نصب ہے-
|
|
جاپان میں واقع The Kayabukiya Tavern نامی اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے
کہ یہاں ویٹر انسان نہیں بلکہ دو بندر ہیں- یہ دونوں بندر باقاعدہ طور پر
اس ہوٹل کے ملازم ہیں٬ اور یہ آرڈر خود ہی لیتے اور ٹیبل تک پہنچاتے ہیں-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|