امت محمدی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم

ایک ملنگ سا شخص ایک بزرگ سے عرض کرنے لگا کہ سرکار میں نے زندگی میں کوئی نیک عمل تو کیا نہیں، میرے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور ایک دعا فرما دیں۔ بزرگ نے پوچھا کہ کیا دعا کرنی ہے؟؟ وہ کہنے لگا کہ آپ اللہ کے حضور یہ دعا کریں کہ میں جب چاہوں اور جس قدر چاہوں موٹا، لمبا، چوڑا ہو جاؤں حضرت صاحب نے پوچھا کہ یہ کیسی دعا ہے ؟ وہ عرض کرنے لگا کہ حضور میرے پاس کوئی نیک عمل تو ہے نہیں ، میں نے جہنم میں تو جانا ہی جانا ہے۔ اگر میری یہ دعا قبول ہو جائے تو میں جہنم میں جا کر جہنم کو اپنے آپ سے بھر دوں تاکہ میرے نبی سید الکونین صلی اللہ علیہ وآلہ و صحبہ وبارک وسلم کا کوئی امتی جہنم میں نہ جاسکے، وہ بزرگ اس کی بات سن کر حیرت زدہ رہ گئے کہ بظاہر یہ ایک ملنگ سا بندہ نظر آتا ہے لیکن اس کی سوچ کتنی اعلٰی ہے۔
کیا معلوم کہ اللہ کو اپنے بندے کی کونسی بات پسند آجائے۔
دین تو دراصل مخلوقِ الٰہی سے محبت کا نام ہے۔

Shahid Ali
About the Author: Shahid Ali Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.