موبائل فون پیغامات پر اب لوگوں کا جھوٹ پکڑنا ہوگیا ہے
بہت آسان بس آپ کو ذرا سی محنت کرنا ہوگی- یہ دعویٰ ایک نئی امریکی تحقیق
میں سامنے آیا ہے-
|
|
تحقیق کے مطابق اگر آپ کسی سے ایس ایم ایس پر بات چیت کر رہے ہو اور جواب
میں تاخیر ہونا شروع ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وہ فرد کوئی جھوٹ بولنے والا ہے-
یعنی محققین کا دعویٰ ہے کہ جب لوگ ایس ایم ایس پر جھوٹ بولنے والے ہوتے
ہیں تو وہ پیغام لکھنے میں وقت لیتے ہیں٬ جس کی وجہ ذہن میں کہانی بنانا
ہوتا ہے-
|
|
یوٹاہ کی برگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جب لوگ ایس ایم ایس٬ سوشل
میڈیا٬ ای میلز اور چیٹنگ کے دوران جھوٹ بولتے ہیں تو ان کا جواب عام معمول
کے مقابلے میں کافی چھوٹا ہوتا ہے-
محقق ڈاکٹر ٹام میسوری کے بقول ڈیجیٹل بات چیت دھوکہ دینے کے لیے زرخیز
میدان ہے کیونکہ لوگ اس میں اپنی شناخت اور پیغامات کو باآسانی اپنی مرضی
کے مطابق ڈھال سکتے ہیں- |