ہماری اس سرزمین پر لاکھوں میل کے رقبے پر سڑکوں کا جال
بچھا ہوا ہے- یہ سڑکیں دوسرے علاقوں سے رابطے کے لیے بنائی جاتی ہیں جو کہ
ہماری بنیادی ضرورت بھی ہیں- دنیا کی بہت سی سڑکوں کا ان کی منفرد خصوصیات
کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اندراج کیا جا چکا ہے- ایسی ہی
چند سڑکوں کے بارے میں آج آپ پڑھیں گے-
|
دنیا کی سرد ترین سڑک
Kolyma Highway نامی یہ سڑک روس میں واقع ہے اور اسے دنیا کی سرد ترین سڑک
ہونے کا اعزاز حاصل ہے- 1,262 میل طویل اس سڑک پر سفر کے دوران متعدد سرد
ترین مقامات سے واسطہ پڑتا ہے- جنوری میں یہاں کا درجہ حرارت اوسطاً منفی
46 ڈگری تک ہوتا ہے جبکہ ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت منفی 67 ڈگری
ہے- اور اسی درجہ حرارت کی وجہ سے اسے دنیا کی سرد ترین سڑک ہونے کا اعزاز
حاصل ہے- |
|
دنیا کی بلند ترین سڑک
کشمیر میں واقع اس سڑک کو Khardungla pass کہا جاتا ہے- یہ سڑک 5,602m کی
بلندی پر واقع ہے اور اتنی اونچائی پر سفر کرنے والے کو آکسیجن کی کمی کا
بھی سامنا ہوتا ہے- یہ سڑک بھارت کی Border Roads Organisation نے 1976 میں
تعمیر کی جبکہ اسے گاڑیوں کے لیے 1988 میں کھولا گیا-
|
|
دنیا کی طویل ترین سڑک
آسٹریلیا میں واقع ہائی ون نامی سڑک کو دنیا کی طویل ترین سڑک ہونے کا
اعزاز حاصل ہے- اس سڑک کی ساتھ کئی دوسری سڑکیں بھی منسلک ہیں- اس کل
لمبائی 9024 میل ہے جبکہ اس سڑک کا سب سے قریبی پوائنٹ بھی 2200 میل سے
زیادہ کی دوری پر واقع ہے- اس پوائنٹ کو Trans-Siberian Highway کہا جاتا
ہے-
|
|
برف پر بنی دنیا کی طویل ترین سڑک
یہ سڑک کینیڈا میں واقع ہے اور یہ برف پر تعمیر کی گئی ہے- پہلی بار اس سڑک
کا استعمال 1982 میں بطور سپلائی روٹ کیا گیا- یہ سپلائی Northwest
Territories اور Nunavut میں موجود کانوں کو دی جاتی تھی- یہ سڑک جنوری سے
مارچ کے اختتام تک کے لیے کھولی جاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر سال اس سڑک
کی دوبارہ سے تعمیر کی جاتی ہے-
|
|
دنیا کی طویل ترین سرنگ سے گزرنے والی سڑک
یہ سرنگ ناروے کے علاقے Aurland اور Lærdal کے درمیان میں واقع ہے جو کہ
Bergen اور اوسلو کی مرکزی سڑک پر تعمیر کی گئی ہے- اس سرنگ کی لمبائی 15.2
میل ہے- یہ سرنگ 27 نومبر 2000 میں ناروے کے کنگ Harald کی جانب سے کھولی
گئی- اس سرنگ کی تعمیر پر 113.1 ملین ڈالر کی لاگت آئی-
|
|
دنیا کی خطرناک ترین سڑک
North Yungas نامی یہ سڑک بولیویا میں واقع ہے اور اسے دنیا کی خطرناک ترین
سڑک ہونے کا اعزاز حاصل ہے - 43 میل طویل اس سڑک پر ہونے والے حادثات کے
نتیجے میں ہر سال 300 اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں- یہ ایک سنگل لین سڑک ہے
جبکہ اس سڑک پر ٹریفک کی دونوں جانب سے آمد و رفت جاری ہے- اس سڑک کا بلند
ترین مقام زمین سے 4700 میل کی بلندی پر ہے جبکہ برسات کے موسم میں یہ سڑک
مزید خطرناک ہوجاتی ہے-
|
|
دنیا کی انتہائی جنوبی سڑک
McMurdo–South Pole Highway ایک 900 میل طویل سڑک ہے جو کہ انٹارٹیکا میں
تعمیر کی گئی ہے- یہ سڑک McMurdo Station سے Amundsen-Scott base کے درمیان
میں واقع ہے- اس سڑک پر چھوٹی گاڑیاں انتہائی تیزی سے چلتی ہیں- یہ سڑک
پختہ نہیں ہے اور اس کی تعمیر ہموار برف سے کی گئی ہے-
|
|
دنیا کا سب پیچیدہ roundabout
یہ پیچیدہ ترین چوک Swindon میں واقع ہے اور اسے Magic Roundabout کا نام
دیا گیا ہے- مقامی ڈرائیور تو اسے سمجھ چکے ہیں لیکن باہر والے اسے دیکھتے
ہی چونک جاتے ہیں- اس ایک بڑے راؤنڈ اباؤٹ کے ساتھ 5 چھوٹے راؤنڈ اباؤٹ بھی
ہیں- اسے سمجھنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ بار بار اس مقام سے گزرا جائے-
|
|
دنیا کی بالکل سیدھی سڑک
یہ سڑک آسٹریلیا میں واقع ہے جو کہ The Eyre Highway کے نام سے پہچانی جاتی
ہے- اس کے سیدھے ہونے کی وجہ سے اس پر سفر کرنے والا فرد انتہائی بور
ہوجاتا ہے- یہ سڑک 1056 میل طویل ہے-
|
|
دنیا کی سب سے زیادہ موڑ والی سڑک
یہ منفرد سڑک سان فرانسسکو میں واقع ہے- اس 40 میٹر طویل سڑک پر 8 موڑ
موجود ہیں جو کہ 27 ڈگری تک مڑتے ہیں- اس سڑک پر گاڑی کی حد رفتار 5 میل فی
گھنٹہ تک ہوتی ہے- |
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|