ٹی وی پروگرام ٹیلنٹ آف انڈیا
دیکھنے کا اتفاق ہوا اس پروگرام ٹیلنٹ آف انڈیا میں ایک لڑکے نے جو بدتمیزی
اور بیہودگی دکھائی اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے
ملک کا نام روشن کرنے کی بجائے نام ڈبو دیتے ہیں انڈیا ایک بہت ہی خوبصورت
ملک ہے اور اس میں بسنے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں انڈیا ایک ایسا ملک جس کے
ٹیلنٹ کا کوئی جواب نہیں لتا جی٬ محمد رفیع مرحوم٬ دلیپ کمار صاحب اور کتنے
ایسے نام لوں جن کے ٹیلنٹ کا جواب نہیں میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی اس
پروگام میں اس لڑکے کو کیا دیکھ کرشامل کیا گیا اگر اس کے پاس کوئی ٹیلنٹ
نہیں تھا تو کم از کم وہ ایسی گندی اور گری ہوئی حرکت تو نہ کرتا بہت سے
ایسے لوگ ہیں جو ٹی وی پر نہیں آسکتے ان کہ پاس ٹیلنٹ بھی ہوتا ہے تو صرف
ٹی وی پر آنے کے لیے اتنی گری ہوئی حرکت انتہائی شرمناک بات ہے یہ پروگرام
تو ساری دنیا میں دیکھے جاتے ہیں تو کیا یہ سب دکھانا ضروری تھا کیا اسے
ٹیلنٹ کہتے ہیں ایسا تو جانور بھی کرتے ہیں کیا ایک پڑھے لکھے انسان کو یہ
زیب دیتا ہے اگر کوئی ایسی حرکت کرے تو سوائے افسوس کرنے کہ اور کیا رہ
جاتا ہے |