سام سنگ کے خم دار سمارٹ فون

سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس خم دار ڈسپلے والے سمارٹ فون بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا اعلان کمپنی نے سیول میں ہونے والی گلیکسی نوٹ تھری کی لانچ کے موقع پر کیا۔
 

image


سام سنگ کے موبائل کی سٹریٹیجک مارکیٹنگ کے سربراہ ڈی جے لی کا کہنا تھا کہ ’ہم اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کروائیں گے جس کا ڈسپلے خم دار ہوگا۔‘

انہوں نے اس بارے میں مزید معلومات نہیں دیں۔

ڈیجیٹل ڈسپلے ٹیکنالوجی اب خم دار اور مڑنے والی سکرینز کی جانب بڑھ رہی ہے۔

جنوری میں سام سنگ نے ایسی مصنوعات کے نمونے دکھائے تھے جن کی سکرین نہ صرف خم دار ہے بلکہ انہیں بڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا اس قسم کی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر کم لاگت میں بنانا ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔

ایک ریسرچ کمپنی سی سی ایس انسائٹ میں تجزیہ کار بین ووڈ کا کہنا ہے کہ ’خم دار سکرین سے صارف کا سمارٹ فون استعمال کرنے کا تجربہ مکمل طور پر بدل نہیں جائے گا لیکن ایسا کرنے سے سام سنگ فونز کی ایک ایسی وسیع مارکیٹ میں اپنا مختلف مقام بنا پائے گا جہاں زیادہ تر فون مُستطیل شکل والے اور فلیٹ سکرین ہیں۔‘
 

image

سام سانگ اور اس کی کوریائی حریف ایل جی الیکٹرونکس خمدار ڈسپلے والے ٹی وی پہلے ہی سے بنا رہے ہیں۔

سام سنگ پہننے والی ٹیکنالوجی کی جانب بھی بڑھ رہا ہے جس کی ایک مثال حال ہی میں متعارف کروائی گئی کلائی پر پہننے والی گھڑی گلیکسی گئیر ہے جس میں فون بھی ہے۔

سمارٹ فونز اب سب سے زیادہ بکنے والے فونز ہیں اور سی سی ایس انسائٹ کے مطابق سنہ دو ہزار تیرہ میں فروخت ہونے والے کل1.7 ارب فونز میں سے ایک ارب سمارٹ فون ہوں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung plans to introduce a smartphone with a curved display screen, an executive of the South Korean company said Wednesday. D.J. Lee, Samsung's head of mobile marketing, made the announcement at an event in Seoul to roll out the Galaxy Gear smartwatch and Galaxy Note 3 smartphone.