گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے
مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے
ہیں- چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے
جس میں سال 2013 کے حوالے سے دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ شامل کیے گئے ہیں-
اس ایڈیشن میں شامل کیے گئے ریکارڈ میں سے چند ایک آپ کی خدمت میں بھی پیش
کیے جارہے ہیں٬ امید ہے کہ پسند آئیں گے-
|
دنیا کا سب سے چھوٹا کتا
ملی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2014 کے اس ایڈیشن میں دنیا کا سب سے چھوٹا
کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہوا- اس کتے کی اونچائی صرف 9.65 سینٹی میٹر ( 3.8
انچ ) ہے- یہ کتا Puerto Rico کے قصبے Dorado کے رہائشی Vanesa Semler کی
ملکیت ہے- |
|
دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی
دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی امریکہ کے Austin Coulson نے تیار کی- اس گاڑی کی
اونچائی 63.5سینی میٹر (25 انچ ) ٬ چوڑائی 65.41 سینٹی میٹر ( 2 فٹ 1.75
انچ ) جبکہ لمبائی 126.47 سینٹی میٹر ( 4 فٹ 1.75 انچ ) ہے- اس گاڑی کو
چلانے کے لیے بھی لائسنس ہونا ضروری ہے جبکہ اس گاڑی کی حد رفتار 40
کلومیٹر فی گھنٹہ ( 25 میل فی گھنٹہ ) ہے-
|
|
لمبے بالوں والی بلی
اس دو سالہ بلی کے بالوں کی لمبائی 22.87 سینٹی میٹر ( 9 انچ ) ہے اور اسے
دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے- یہ بلی
امریکہ کی رہنے والی ایک خاتون Anne Marie Avey کی ملکیت ہے-
|
|
سب سے اونچی موٹر سائیکل
دنیا کی سب سے اونچی موٹر سائیکل اٹلی کے Fabio Reggiani نے تخلیق کی ہے
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موٹر سائیکل کی سواری بھی کی جاسکتی ہے- یہ موٹر
سائیکل زمین سے 5.10 میٹر ( 16 فٹ 8.78 انچ ) اونچی ہے جبکہ اس کی لمبائی
10.03 میٹر ہے- 2.5 میٹر چوڑی اس موٹر سائیکل کا وزن تقریباً 5 ہزار کلو
گرام ہے اور اس میں 280 ہارس پاور کا انجن نصب ہے-
|
|
سب سے زیادہ بیکنگ ٹرے مارنے کا ریکارڈ
اس کھیل میں ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے ایک منٹ میں سب سے زیادہ بیکنگ ٹرے
سر پر مار کر ٹیڑھی کی جاتی ہیں اور یہ سب کچھ صرف دو افراد پر مشتمل ٹیم
کرتی ہے- حالیہ یہ ریکارڈ کینیڈا کے 2 رہائشی افراد Sweet Pepper Klopek
اور Burnaby Q. Orbax نے قائم کیا٬ جنہوں ایک منٹ میں 55 بیکنگ ٹرے دوسرے
کے سر پر مار کر ٹیڑھے کیے-
|
|
سب سے زیادہ دیر تک توازن قائم رکھنے کا
ریکارڈ
دو مختلف اشیاﺀ پر ٹھہر کر طویل مدت تک اپنا توازن برقرار رکھنے کا
ریکارڈ اٹلی کے Jacopo Forza نے قائم کیا- انہوں نے اپنا توازن 3 منٹ 48
سیکنڈ تک برقرار رکھا- یہ ریکارڈ انہوں نے اٹلی کے شہر روم ہونے والے ایک
شو Lo Show dei Record کے سیٹ پر قائم کیا-
|
|
سب سے زیادہ نگلی جانے والی تلواریں
یوں تو یہ ایک انتہائی خطرناک کرتب ہے لیکن اس میں ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں-
ایک ہی وقت سب سے زیادہ تلواریں گلے میں اتارنے کا ریکارڈ Chayne Hultgren
نے قائم کر رکھا ہے- ان تلواروں کی تعداد 24 تھیں- آسٹریلیا سے تعلق رکھنے
والے Chayne نے یہ کرتب لندن کی St Katherine's Way پر واقع Guoman Hotel
میں دکھایا-
|
|
سب سے بڑی سائیکل
دنیا کی سب سے بڑی اور قابل سواری سائیکل جرمنی کے Didi Senft نے تیار کی-
اس کے پہیے کا قطر 3.3 میٹر ( 10 فٹ 9.92 انچ ) ہے- یہ سائیکل 7.8 میٹر
لمبی ( 25 فٹ 7.09 انچ ) اور 3.7 میٹر اونچی ( 12 فٹ 1.67انچ ) ہے- اس
سائیکل کا وزن 150 کلو گرام ہے-
|
|
جسم پر سب سے زیادہ چمچ رکھنے کا ریکارڈ
جسم پر متوازن طریقے سے سب سے زیادہ چمچ رکھنے کا ریکارڈ جارجیا کے Eitibar
Elchiev نے قائم کیا- انہوں نے یہ ریکارڈ سیدھے کھڑے ہو کر اپنے جسم پر 52
چمچ رکھ کر قائم کیا- یہ سب کچھ انہوں نے چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے
شو CCTV Guinness World Records Special کے سیٹ پر کیا-
|
|
دنیا کا سب سے چھوٹا گدھا
اونچائی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا گدھا KneeHi ہے جو کہ 2 اکتوبر
2007 کو پیدا ہوا- اس گدھے کی اونچائی صرف 64.2 سینٹی میٹر ( 25.29 انچ )
ہے- یہ گدھا امریکہ کے رہائشی Jim اور Frankie Lee کی ملکیت ہے- |
|