دنیا کے سب سے صاف ستھرے شہر

اس مشہور حدیث سے کون واقف نہیں کہ “ صفائی نصف ایمان ہے “- بے شک یہ سچ ہے کہ جس مقام پر آپ رہائش پذیر ہوں اگر وہ صاف ستھری ہو تو آپ خود کو اندرونی طور پر پرامن اور مستحکم محسوس کرتے ہیں- یہ صفائی ہی کسی شہر یا ملک کی نشو و نما٬ ترقی اور حقیقی استحکام کی ضامن ہوتی ہے اور ساتھ ہی اعلیٰ تہذیب کی علامت بھی- یہاں ہم دنیا کے چند ایسے شہروں کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں دنیا کے انتہائی صاف ستھرے شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اور یہ شہر اپنی اسی خاصیت کے باعث مسلسل ترقی بھی کررہے ہیں-
 

Oslo, Norway
اوسلو کا شمار ناروے کے بڑے شہروں میں کیا جاتا ہے اور یہ ناروے کا دارالحکومت بھی ہے- شپنگ٬ بینکنگ٬ تجارت اور دوسرے صنعتی اداروں کے حوالے سے اوسلو ایک مرکزی حیثیت کا حامل ہے- ناروے میں ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی وسیع پیمانے پر ہے- لیکن اس کے باوجود اس شہر کی آب و ہوا انتہائی اعلیٰ ہے٬ خاص طور پر موسم گرما میں- یہ شہر اپنے متعدد آبشاروں اور پہاڑوں کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہے- اسے دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے-

image


Kobe, Japan
اگر ہم شہری طرزِ زندگی کی بات کریں تو جاپان کا شہر Kobe اس کی ایک بہترین مثال ہے- اس کی ایک بڑی وجہ یہاں مسلسل آنے والے سیاح ہیں جو یہاں موجود دوسری قوموں سے انتہائی متاثر ہوتے ہیں- دیگر بہترین چیزوں کے ساتھ ساتھ اس شہر کا صفائی کا جدید نظام اسے دوسرے شہروں سے منفرد بناتا ہے- نکاسی آب اور گند کے اخراج کے لیے باقاعدہ الگ سے راستہ بنایا گیا ہے- اور اس وقت صفائی کا نظام ہی کئی ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ بھی ہے- یہ جاپان کا 6واں بڑا شہر ہے-

image


Copenhagen, Denmark
اس شہر کو یورپ کے سب سے صاف ستھرے شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس شہر کو یہ اعزاز مختلف یورپی ممالک میں سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں سے سروے کرنے کے بعد حاصل ہوا- یہ دنیا کا سب سے سرسبز مقام بھی ہے- ڈنمارک کا یہ شہر پیدل اور موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کا٬ اپنے سرسبز نظاروں کے باعث دوست سمجھا جاتا ہے- درحقیقت اس شہر میں جو گند اور ردی اکٹھی ہوتی ہے اسے توانائی میں تبدیل کر دیا جاتا ہے-

image


Adelaide, Australia
یہ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اور اہم شہروں میں سے ایک ہے- اس شہر کو دنیا کے صاف شہروں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز مسافروں کی آراﺀ اور تبصروں کے بعد ملا- ان مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی صاف ستھرا اور بہترین ماحول کا حامل شہر ہے- اس کے علاوہ اس شہر کو آسٹریلیا کا سب سے سستا ترین شہر بھی سمجھا جاتا ہے جہاں آپ اکیلے بھی رہائش اختیار کر سکتے ہیں-

image


Minneapolis, United States
یہ صرف دنیا کا صاف ستھرا شہر ہی نہیں بلکہ امریکہ دوسرا سب سے صاف اور اسمارٹ شہر بھی ہے- اس شہر کو حاصل ہونے والے ان اعزازات کا باعث اس شہر کا مفت میں الیکٹرانک فضلہ قبول کرنا ہے جبکہ یہ خاصیت کسی اور شہر میں موجود نہیں ہے- سفر اور تفریح کے لحاظ سے بھی یہ ایک بہترین شہر سمجھا جاتا ہے-

image


Wellington, New Zealand
اس شہر کو نیوزی لینڈ کا سب سے صاف اور سرسبز شہر تسلیم کیا جاتا ہے- صاف ستھرے شہروں کی اس فہرست میں اس کو شمار کیے جانے کی بنیادی وجوہات یہاں کا اعلیٰ طرز زندگی٬ کھلے مقامات٬ اور یہاں کا ری سائیکلنگ پروسیس ہے- اور یہ ری سائیکلنگ پروسیس ہی اس شہر کے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتا ہے-

image


Helsinki, Finland
فن لینڈ کا شہر Helsinki انتہائی دلچسپ خوبیوں کا مالک شہر سمجھا جاتا ہے- اس شہر میں صاف ستھرے ٹوائلٹ کی سہولیات٬ ڈپارٹمنٹ اسٹور٬ خریداری کے مراکز اور دیگر بہترین مقامات بھی موجود ہیں- یہاں کا ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی صاف اور شفاف ہے٬ چاہے آپ کسی دوسرے درجے کی ٹرین میں ہی سفر کیوں نہ کر رہے ہوں-

image


Ottawa, Canada
اگر آپ معیاری ماحول چاہتے ہیں تو کینیڈا کے شہر اوٹاوا کا دورہ کریں- اس کا شمار دنیا کے بہترین٬ آرام دہ اور پرسکون شہروں میں کیا جاتا ہے- یہ مقام قدرتی پاکیزگی کی حامل آب و ہوا رکھتا ہے- اس شہر کو کینیڈا کا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- یہ شہر گھنے جنگلات٬ خوبصورت جھیلوں اور رنگ برنگے باغوں سے گھرا ہوا ہے-

image


Honolulu, Hawaii
امریکی ریاست ہوائی کا یہ شہر انتہائی صاف ستھری آب و ہوا کا حامل شہر ہے اور اسی اعلیٰ خاصیت کی وجہ سے ہی اسے اس فہرست میں شامل بھی کیا گیا ہے- اس شہر کو اوزون یا smog کی درجہ بندی میں اے گریڈ حاصل ہے- لوگوں کے مشاہدے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہاں کے باشندے کلین ائیر پر عمل پیرا ہیں اور اس ایکٹ کو ان کی حمایت حاصل ہے-

image

Calgary, Canada
دنیا کے سب سے صاف ستھرے شہروں کی اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر کینیڈا کے شہر Calgary کو حاصل ہوا- اس شہر میں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے حفطانِ صحت کے نظام کے نفاذ نے اسے انتہائی ترقی یافتہ بنا دیا ہے- اس کے علاوہ یہاں تربیت اور مالی ترغیب کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے- یہاں کی حکومت مسمار اور تعمیری فضلے کو کم کرنے کی کوشش میں انتہائی سنجیدہ نظر آتی ہے-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

An old adage says that Cleanliness is next to Godliness. Indeed it is true that whenever you are in a clean and tidy place, you feel an inner peace and serenity. It could be our home and other specific locations where we feel we are safe where it could be our refuge from the cares and worries of the world.