مختلف ممالک کی پولیس کے زیراستعمال منفرد گاڑیاں

پولیس کا محکمہ ہر ملک میں قائم ہوتا ہے اور یہ محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کا کام قانون نافذ کرنا ہوتا ہے- اس محکمے کی بہترین صلاحیتوں کا دارومدار اس کو ملنے والی جدید سہولیات پر ہوتا ہے جس میں ان کو دی گئی گاڑیاں ایک مرکزی کردار ادا کرتی ہیں- یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے کچھ مختلف اور جدید ہوتی ہیں اور بعض اوقات خوبصورت بھی- ہم یہاں دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی پولیس کے زیر استعمال چند منفرد کاروں کا ذکر کر رہے ہیں٬ جن کے ذریعے یہ پولیس شہر بھر میں قانون نافذ کرتی ہے اور مجرموں کا پیچھا کرتی ہے-
 

Lamborghini Aventador
اس کار کو مجرموں کا پیچھا کرنے کے حوالے سے سپر کار ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس کی غیر معمولی خوبیوں کی وجہ سے کئی پولیس محکمے اس کار کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں- یہ کار اس وقت دبئی٬ یو اے ای٬ اٹلی اور یو کے کی پولیس کے زیر استعمال ہے- 700 ہارس پاور کی طاقت کی حامل یہ کار 2.9 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے-

image


Caparo T1
برطانیہ کی پولیس دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سپر کاروں کا استعمال کرتی ہے- یہ کار لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سروس کے زیر استعمال ہے- اس کار میں 575 ہارس پاور کی طاقت کا انجن نصب ہے- یہ کار صرف 2.4 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے- فارمولا ون سے متاثر ہوکر بنائی گئی اس کار کی پہنچ سے اگر آپ بچنا چاہتے ہیں تو اپنی گاڑی سے نکل کر پیدل دوڑیں شاید گلیوں کا سہارا لینے سے پھر بچ جائیں لیکن اس گاڑی سے ریس نہیں لگا سکتے-

image


Porsche 911
یہ کار اس وقت آسٹریا اور جرمنی کی پولیس کے زیر استعمال ہے- پولیس فورس میں اس کار کی خدمات کی ایک طویل تاریخ ہے- ممکن ہے کہ اس کار کا شمار تیز رفتاروں کی اس دوڑ میں سب سے پہلی بنائی گئی کار کے طور پر ہوتا ہو- سنہ 2012 میں اس کار کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا گیا تھا٬ جس کے بعد یہ لمبی اور وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور کی ٹیکنالوجی سے آراستہ بھی ہے- اس وقت اس کار میں 400 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہے-

image


Lamborghini Gallardo LP560-4
اس کار کو “چین کی دکان میں موجود سانڈ “ کے طور پر جانا جاتا ہے جو کہ برے افراد کا پیچھا کرتا ہے- یہ کار اس وقت اٹلی کی پولیس کے زیر استعمال ہے - اس کار میں 560 ہارس پاور کی طاقت کا انجن نصب ہے- اس کار کی رفتار صرف 3.4 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 201 میل فی گھنٹہ ہے- یہ ایک 4 وہیل ڈرائیو کار ہے-

image


Cadillac CTS-V
یہ منفرد کار امریکی ریاست مشی گن کے شہر Bloomfield Hills کی پولیس کے زیر استعمال ہے- اس کار کی آرائش عالمی معیار کے عیش و آرام کی عکاسی کرتی ہے- اس کار میں 556 ہارس پاور کی طاقت کا حامل V8 انجن نصب ہے-

image


Mitsubishi Lancer Evo X
یہ کار اس وقت برطانیہ٬ ملائشیا اور آسٹریلیا کی پولیس کے زیر استعمال ہے- یہ کار نہ صرف دوسری کار کو اوور ٹیک کر سکتی ہے بلکہ اسے اپنے مقام پر واپس دھکیلنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے- اس کار میں 291 ہارس پاور کی طاقت کا 4 سلینڈر انجن نصب ہے- اور اس تمام وہیل سسٹم کو باآسانی اپنے کنٹرول میں بھی کیا جاسکتا ہے-

image


Jaguar XF
یہ کار بھی برطانیہ کی پولیس کے زیر استعمال ہے- وہاں کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے 2010 سے استعمال کر رہے ہیں- اس کار میں 510 ہارس پاور کی طاقت کا انجن نصب ہے جو کہ twin-turbo ڈیزل انجن ہے- اس کار کے خریدار کئی ممالک میں موجود ہیں-

image


Desert patrol vehicle
یہ کار ایریزونا کی پولیس کے زیر استعمال ہے اور اسے ایریزونا کے صحرا کے لحاط سے پرفیکٹ سمجھا جاتا ہے- اس کار میں پولیس امریکی بارڈر کے گرد گشت کرتی ہے- اس پولیس کار میں 200 ہارس پاور کی طاقت کا انجن نصب ہے- یہ کار اس وقت نوٹس میں آئی جب 2006 میں سابقہ امریکی صدر جارج بش نے ایریزونا کے علاقے Yuma میں اس کار کی سواری کی-

image


Lotus
یہ خوبصورت پولیس کار اٹلی اور برطانیہ کی پولیس کے زیر استعمال ہے جس میں بیٹھ کر وہ مجرموں کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں- اس کار میں 345 ہارس پاور کی طاقت کا انجن نصب ہے اور یہ صرف 4.4 سیکنڈ میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس کار کی حد رفتار 178 میل فی گھنٹہ ہے- اس کو شہری علاقوں میں انتہائی متوازن طریقے سے چلایا جاسکتا ہے جس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں-

image

Audi R8 GTR
یہ منفرد اور پرکشش کار جرمنی کی پولیس کے زیر استعمال ہے- اس کار میں 620 ہارس پاور کا انتہائی طاقتور V10 انجن نصب ہے- یہ کار صرف 3.2 سیکنڈ میں 60 میل گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے جبکہ یہ 202 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

Sleek, cutting through the air like arrowheads, low enough to drive under your kitchen table and so fast that 150 mph seems pedestrian, supercars are the ultimate eye candy. Car lovers drool at the mere sight of these high-dollar, high-thrill rides.