دنیا کا سب سے چھوٹا٬ مہنگا اور انوکھا فانوس

جس گھر میں فانوس لگا ہو اس کی شان دیکھنے والی ہوتی ہے مگر کچھ منفرد دکھانے والوں کے شائق افراد کے لیے اب فکر کی بات نہیں کیونکہ اب دنیا کا سب سے چھوٹا٬ مہنگا اور انوکھا فانوس جو دستیاب ہے-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی کمپنی نے صرف 3 انچ چوڑا اور 2 انچ لمبا فانوس تیار کرلیا ہے جس میں بہت چھوٹی چھوٹی موم بتیاں لگائی جاتی ہیں-

تاہم اپنے کم حجم کے باوجود یہ دنیا کا سب سے مہنگا فانوس بھی ہے کیونکہ اس کی قیمت 480 برطانوی پاؤنڈز ہے-
 

image

اس فانوس کے اندر ایک انچ کے چوتھائی حصے کے برابر لمبائی والی 12 موم بتیاں لگائی جاسکتی ہیں اور اگر ایک ساتھ 2 یا 3 فانوس خریدے جائیں تو زیادہ اچھی روشنی حاصل کی جاسکے گی-
 

image

اس انوکھے فانوس کو بلب ایجاد کرنے والے مؤجد تھامس ایڈیسن کا نام دیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A British company has launched what it believes to be the world's smallest chandelier. Just three inches wide and two inches tall, with quarter-inch tall candles, the whole candelabra fits inside a lightbulb.