ویسے تو پانی پر سفر کرنے کے لئے مختلف قسم کی کشتیوں کا
ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس انوکھے شخص نے تو سائیکل چلاتے ہوئے دریا
پار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا۔
|
|
جیو نیوز کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے جیوڈاسکلر ( Judah Schiller)
نامی شخص نے سائیکل سے دو ربر کی ٹیوبز جوڑ کر ایسی کاریگری کی کہ جیسے
جیسے یہ نوجوان پیڈل چلاتا گیا یہ انوکھی سواری آگے بڑھتی رہی۔
|
|
نیویارک میں موجود دریائے ہڈسن کو اس حیرت انگیز طریقے سے پار کر کے اس
نوجوان نے نہ صرف لوگوں کی داد وصول کی بلکہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا
شخص بھی بن گیا۔ |