اپنا موسمیاتی نظام رکھنے والے انوکھے غار

یقیناً آپ کو یہ پڑھ کر ضرور حیرانی ہوگی کہ غاروں کے ماہرین اور فوٹوگرافروں کی ایک ٹیم نے چین کے صوبے Chongquing میں ایسے انوکھے غاروں کا ایک وسیع سلسلہ دریافت کیا ہے جس کا موسمیاتی نظام ہی اپنا ہے-

جی ہاں دریافت ہونے والے غاروں کے اس سلسلے میں بادل اور دھند بھی اندر ہی موجود ہیں٬ جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ان غاروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں-

ان میں سے کچھ غاروں میں نائٹریٹ کے وسیع ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں٬ جبکہ ان غاروں کے چند زیر زمین ایسے راستے بھی موجود ہیں جہاں کبھی روشنی کا گزر تک نہیں ہوا-
 

image


جب ماہرین Er Wang Dong نامی ان غاروں کے سلسلے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ ایک بہت بڑی جگہ بادلوں سے گھری ہوئی ہے-

ان غاروں میں دریا بھی موجود ہے جس میں گہرے غوطے لگانے کے بعد ہی دوسرے غار تک پہنچا جاسکتا ہے-

مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے Robbie Shone بھی اس 15 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے یہ غار دریافت کیے-
 

image

رابن کا کہنا ہے کہ “ چند غاروں کا استعمال نائٹریٹ کے حصول کی خاطر کیا گیا ہے خاص طور پر وہ جو داخلی راستوں کے قریب تھے لیکن انہیں مناسب طریقے سے دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا“-

“ گزرنے کے تمام بڑے راستے زیر زمین تھے اور وہاں اس سے قبل کبھی روشنی نہیں پہنچ سکی تھی“-

“ وہ لمحات بہت خاص ہوتے ہیں جب آپ پر اس بات کا انکشاف ہوتا ہے کہ آپ وہ پہلے شخص ہو جس نے اس مقام پر قدم رکھا ہے چاہے وہ غار ہو یا پھر کوئی بھی جگہ- اور آپ سے پہلے نہ اس جگہ کے بارے میں کوئی جانتا تھا اور نہ ہی کسی نے اسے دریافت کیا-“
 

image

مسٹر رابن غاروں کے اس سلسلے میں موجود موسمیاتی نظام کے حوالے سے بھی کافی پرجوش ہیں-

مسٹر رابن کا کہنا ہے کہ “ میں نے اسے قبل کبھی بھی بادلوں کو اندر کی طرف نہیں دیکھا-“

“ غار کے اوپری آدھے حصے میں دھند اور موٹے بادلوں کا راج تھا اور یہ بادل چھت سے باہر نکلنے سے قاصر تھے جبکہ چھت زمین 250 میٹر کی بلندی پر تھی“-

ان غاروں میں صرف بادل ہی نہیں پائے گئے بلکہ یہاں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے اور یہاں ٹھنڈی ہوا بھی موجود ہوتی ہے جو نمی کے ساتھ مل کر بڑے بڑے بادلوں کی شکل میں ڈھل جاتی ہے- ان غاروں میں پودوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے-
 

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Adventurers have stumbled across a cave so enormous that it has its own weather system, complete with wispy clouds and lingering fog inside vast caverns. A team of expert cavers and photographers have been exploring the vast cave system in the Chongquing province of China and have taken the first-ever photographs of the natural wonder.