زیورات خواتین کی جان ہوتے ہیں مگر اس ہیروں جڑے ہار کو
خریدنے کا ایک بار تو امیر ترین افراد کو سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے-
|
|
یہ ہے دنیا کا سب سے مہنگا نیکلس جس کی قیمت 55 ملین ڈالرز ہے اور اس
میں 407 قیراط کے زرد اور 230 قیراط کے سفید ہیرے جڑے ہیں اور اسے سنگاپور
میں جیولری شو کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا-
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے اس سب سے مہنگے ہار کو خریدنے کے لیے کئی افراد
آگے بھی آ چکے ہیں تاہم انتظامیہ نے ان کے نام بتانے سے انکار کر دیا ہے-
|
|
اس ہار کے وسط میں جڑا ہیرا 30 سال پہلے کانگو میں ایک بچی کو کان کنی کے
دوران ملا تھا- |