اکثر گاڑی خریدتے وقت یہ بات الجھائے رکھتی ہے کہ آیا کس
رنگ کا انتخاب کیا جائے لیکن اب اس مسئلے کا حل بھی نکل آیا ہے اور ایک
ایسی گاڑی تیار کر لی گئی ہے جو کہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہے-
|
|
مشہور و مقبول کارساز ادارے نسان ایسے اسکائی لائن آر 33 نامی کار کا ایسا
ماڈل متعارف کروایا ہے جو ہر لمحے کے ساتھ رنگ بدلتا رہتا ہے-
نارنجی رنگ کی اس گاڑی پر اگر پانی پھینک دیا جائے یا اس سے ٹکرا جائے تو
یہ نارنجی سے ارغوانی یا جامنی رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے- اس پر تھرمو
کرومیٹک رنگ کیا گیا ہے جو کہ درجہ حرارت تبدیل ہونے پر اپنی رنگت تبدیل
کرلیتا ہے-
|
|
اگر درجہ حرارت بڑھ جائے یہ گاڑی بےرنگ ہوجاتی ہے- |