گزشتہ ادوار میں فواروں کی تعمیر کا مقصد کچھ عجیب تھا٬
آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرانی ہوگی کہ پہلے فوارے پانی پینے یا پھر نہانے
کے لیے تعمیر کیے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس تصور میں بھی ایک بڑی
تبدیلی آچکی ہے- اور اب یہ فوارے شہر یا پھر پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے
کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں اور یہ بعض اوقات یہ ایسے خوبصورت رنگوں سے بھی
سجے ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے اس کے سحر میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-
دنیا بھر میں اس وقت لاتعداد خوبصورت فوارے موجود ہیں جن میں سے چند آپ کی
خدمت میں یہاں پیش کیے جارہے ہیں-
|
|
واٹر فالز کا شمار دنیا کے منفرد ترین فواروں میں کیا جاتا ہے اور یہ
امریکی شہر ہوسٹن میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ فوارہ کسی بہتے آبشار کی مانند
دکھائی دیتا ہے-
|
|
ٹریوی فاونٹین نامی یہ فوارہ 17ویں صدی میں روم میں تعمیر کیا گیا ہے٬ اس
فوارے کے حوالے سے ایک دلچسپ روایت بھی مشہور ہے کہ اگر یہاں تین سکے ڈالے
جائیں تو روم کا سفر دوبارہ کرنے کا موقع ملتا ہے-
|
|
ٹیکنالوجی کے اعتبار سے سب سے آگے تصور کیا جانے والا یہ فوارہ لاس ویگاس
کے ہوٹل بیلاگو میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ 8 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے- اس
فوارے کی لہریں موسیقی کی دھنوں کی طرح اوپر نیچے ہوتی ہیں-
|
|
اس فوارے کو دنیا کا سب سے بڑا فوارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ دبئی
میں بنایا گیا ہے- کوریوگراف فاؤنٹین نامی اس فوارے پر آنے والی لاگت دو سو
ملین ڈالر ہے جبکہ اس کی تعمیر برج الخلیفہ کے قریب کی گئی ہے-
|
|
فاؤنٹین دی لاکونکارڈ 1840 میں پیرس میں تعمیر کیا گیا اور اس کی تعمیر روم
سے متاثر ہوکر کی گئی- اسے خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا ہے اور اسی وجہ سے
یہ سبز٬ کانسی اور زرد رنگ میں نہایا نظر آتا ہے-
|
|
سعودی عرب میں تعمیر کیے گئے کنگ فہد فاؤنٹین کی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک ہزار
فٹ تک پانی اچھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اور اسی خاصیت کی وجہ سے اسے پانی
کی بلندی کے اعتبار سے سب سے بڑا فوارہ تسلیم کیا جاتا ہے-
|
|
آپ نے یہ ضرور سنا ہوگا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا٬
کچھ ایسا روم کے اس فوارے ٹریٹون فاؤنٹین کے ساتھ ہے- کہتے ہیں جس نے روم آ
کر بھی اس فوارے کو نہ دیکھا سمجھوں اس نے وقت اور پیسے کا ضیاع کیا ہے-
|
|
فاؤنٹین آف ویلتھ نامی یہ فوارہ سنگاپور میں واقع ہے اور اس فوارے کو معروف
رہنما فینگ شیوئی کے فلسفے کا ترجمان سمجھا جاتا ہے-
|
|
پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں پورٹ فاؤنٹین کے نام سے ایک
فوارہ تعمیر گیا- اس فوارے کو دنیا کے تیسرا لمبا فوارہ ہونے کا اعزاز حاصل
ہوا- کراچی کی بندرگاہ پر تعمیر کیا گیا یہ فوارہ 620 فٹ یعنی 190 میٹر کی
بلندی تک پانی اچھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|