پاکستانی شہری حج کے لیے پیدل مکہ پہنچ گیا

پاکستان کا ایک شہری حج ادا کرنے کے لئے 6387 کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق، سینتیس سالہ کھرل زادہ اپنے غیر معمولی سفر کے دوران ایران، عراق اور اردن کے راستے ہوتے ہوئے پہلی اکتوبر کو مکہ پہنچے۔

جہاں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر مسلمان ملکوں کے حاجیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی حکام اور امام کعبہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
 

image


کھرل نے دورانِ گفتگو بتایا کہ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز تین مہینے پہلے کراچی سے کیا۔

وہ اس سے پہلے بھی امن کی اہمیت اجاگر کرنے کی خاطر پاکستان میں دو مرتبہ لانگ مارچ کر چکے ہیں۔

رائے کا کہنا تھا کہ ان کا پیدل حج کی غرض سے مکہ مکرمہ آنے کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا تھا۔

‘میں اپنی اس کاوش کے ذریعے ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرنا چاہتا تھا، میں دنیا میں امن او مساوات چاہتا ہوں’۔

کھرل کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کی طرز پر مسلم دنیا کا اتحاد چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے دو ہزار سات میں انہوں نے کراچی سے خیبر تک 1242 میل طویل امن مارچ 85 دنوں میں مکمل کیا تھا۔
 

image

مکہ کے لئے اپنے پیدل سفر کی روداد سناتے ہوئے کھرل نے بتایا کہ انہیں دوران سفر غیر متوقع مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

‘میرا یہ سفر پرخطر بھی تھا تاہم میں امن کے گہوارے مکہ مکرمہ میں پہنچ کر خود کو محفوظ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران انہیں ملنے والے افراد ‘دوستانہ’ تھے، جنہوں نے ان کی بڑی مدد کی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani Muslim, hoping to deliver the message of peace, has walked 6,387 kilometres to reach the holy city of Mecca to perform Hajj. Kharlzada Kasrat Rai, 37, began his trip from Karachi on June 7, travelling through Iran, Iraq and Jordan on foot. He arrived in Mecca on October 1 to a hero's welcome.