ایک معمر سوڈانی خاتون نے جو گزشتہ 7 برسوں سے بینائی سے
محروم تھی٬ کا حج کے لیے کیا جانے والا سفر ان کے لیے حج کی سعادت کے ساتھ
ساتھ دوبارہ دنیا کو دیکھنے کا باعث بھی بن گیا-
فاطمہ الملہائی نامی اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے وہ اپنے اندھے پن
کے علاج کے لیے متعدد آپریشنز کراچکی تھیں مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا٬
لیکن انہیں امید تھی کہ حج کے لیے سعودی عرب جانے کے بعد وہ پھر سے دیکھنے
لگیں گی-
|
|
ان کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن تک مسجد الحرام میں اﷲ کی عبادت کرتے ہوئے
اندھے پن کے علاج کی دعا کرتی رہیں-
60 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دن مدینہ میں وہ مسجد نبوی کے ایک کونے
میں بیٹھی تھیں کہ اچانک آنکھوں کے سامنے سے سیاہی ہٹ گئی اور سب کچھ پھر
سے دکھائی دینے لگا-
|
|
خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ میرے ساتھ کیا ہوگیا ہے٬
میں نے اپنے بیٹے 7 برس بعد دوبارہ دیکھا اور اب میں کسی کی مدد کے بغیر چل
سکتی ہوں- |