تیز رفتار ٹرینوں نے متعدد ممالک کے سفری تجربات کو بہتر
بنا دیا ہے اور ان ٹرینوں سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی تعداد میں مسلسل
اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے- اب ایک لمبے سفر کے بعد بالآخر چین نے جاپان
کو شکست دے کر تیز رفتار ٹرینوں کی فہرست میں اس سال پہلا نمبر حاصل کرلیا
ہے-
|
Shanghai Maglev Train,
China
چین کی شنگھائی میگلیھو ٹرین نے فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے- اس ٹرین
کے چلنے کی رفتار تو 268 میل فی گھنٹہ ہے لیکن اس کی حد رفتار 311 میل فی
گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح سنہ 2003 میں کیا گیا تھا- |
|
CRH380, China
دنیا کی دوسری تیز رفتار ٹرین رکھنے والے ملک کا اعزاز بھی چین کے پاس ہی
ہے- یہ ٹرین چلائی تو جاتی ہے 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لیکن اس میں
303 میل فی گھنٹہ رفتار تک دوڑنے کی صلاحیت موجود ہے- اس ٹرین کا افتتاح
2010 میں کیا گیا-
|
|
ICE 3, Germany
جرمنی نے اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے- آئس تھری نامی یہ ٹرین 199
میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے لیکن اس حد رفتار 229 میل فی گھنٹہ تک ہے-
اس ٹرین کا آغاز سنہ 2000 میں ہوا-
|
|
Shinkansen E5, Japan
گزشتہ سال جاپان تیز رفتار ٹرین کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا لیکن اس بار
یہ براہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا- سنہ 2011 میں لانچ کی جانے والی اس ٹرین
کی رفتار 199 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 223 میل فی
گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے-
|
|
TGV POS, France
تیز رفتار ٹرینوں کی اس فہرست میں فرانس کا پانچواں نمبر حاصل ہوا- اس ٹرین
کی رفتار 199 میل فی گھنٹہ ہے لیکن اس کی ریکارڈ رفتار 357 میل فی گھنٹہ ہے-
اس ٹرین کا افتتاح 2008 میں کیا گیا تھا-
|
|
AVE Series 103, Spain
اسپین کی یہ ٹرین اس فہرست چھٹا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی- اس ٹرین
کو چلایا تو 193 میل گھنٹہ کی رفتار سے جاتا ہے لیکن اس کی حد رفتار 250
میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2006 میں کیا گیا تھا-
|
|
Sancheon (KTX2), South Korea
جنوبی کوریا کی یہ تیز رفتار ٹرین اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے- اس ٹرین
کی رفتار 190 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے لیکن اس میں 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار
سے دوڑنے کی صلاحیت موجود ہے- اس ٹرین کا افتتاح 2010 میں کیا گیا-
|
|
ETR 500 Frecciarossa (Red Arrow) and ETR
575 AGV, Italy
اٹلی کی یہ ٹرینیں فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں- ان
ٹرینوں کے چلنے کی رفتار 186 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے لیکن ETR 500 کی حد
رفتار 211 میل فی گھنٹہ جبکہ 575 AGV کی حد رفتار 224 میل فی گھنٹہ ہے- یہ
ٹرینیں بالترتیب 2008 اور 2012 میں لانچ کی گئیں-
|
|
Eurostar Class 373, Britain, France and
Belgium
یورو اسٹار کو اس فہرست میں نواں نمبر حاصل ہوا- 1993 میں لانچ کی جانے
والی یہ ٹرین 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے لیکن اس کی حد رفتار
208 میل فی گھنٹہ ہے-
|
|
THSR 700T, Taiwan
فہرست میں دسواں نمبر ملا تائیوان کی ٹی ایچ ایس آر 700 ٹی نامی اس ٹرین کو-
اس ٹرین کو 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاتا ہے اور اس حد رفتار
196 میل فی گھنٹہ ہے- اس ٹرین کا افتتاح سنہ 2007 میں کیا گیا تھا- |
|