اونٹ کا گوشت عام طور پر بہت کم ہی کسی کو میسر آتا ہے
لیکن عید قربان کے خاص موقع پر یہ گوشت بھی بعض مقامات پر لوگوں کو میسر آ
ہی جاتا ہے جبکہ اسے کھانے سے بہت سے امراض سے بچا جاسکتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق اونٹ کا گوشت پرانے بخار عرق النسا٬ کالا یرقان اور
ہیپاٹائٹس سی میں مفید ہے جبکہ اس کی چربی کا لیپ جوڑوں کے درد میں بھی
فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
اونٹ کے گوشت کو امراض قلب میں مفید اور تمام ضروری معدنیات و حیاتین سے
بھرپور پروٹین کے حصول کا مؤثر ذریعہ بھی قرار دیا گیا ہے-
|
|
واضح رہے کہ اونٹ کا گوشت نمکین ہوتا ہے اس لیے ہائی بلڈپریشر کی انتہائی
پیچیدگی میں اس کے استعمال سے گریز کیا جائے- |