اگر آپ دنیا کے سب سے زیادہ دلچسپ٬ خوبصورت اور متاثر کن
نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ
آخر آپ کو ایسے مناطر کن مقامات پر دیکھنے کو مل سکتے ہیں؟ جن مقامات کا
ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کر رہے ہیں ان میں سے بعض جگہوں پر آپ کو
خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملیں گے تو کچھ جگہوں پر دل دہلا دینے والے مناظر
سے آپ کا واسطہ پڑے گا-
|
|
پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کوئی اڑن طشتری ہو لیکن یہ بادلوں
کا نادر نظارہ ہے جو کہ ریاست واشنگٹن میں Mount Rainier نامی آتش فشاں کے
اوپر دیکھا گیا-
|
|
کسی جادوئی دنیا کا منظر پیش کرنے والا یہ ایک حقیقی نظارہ ہے جو کہ کینیڈا
کے علاقے Yellowknife میں دیکھا گیا٬ ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں ایسے
ہی شاندار نظاروں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں-
|
|
بعض اوقات قوس و قزاح بھی قدرت کی سب سے خوبصورت مصنوعات میں سے ایک معلوم
ہوتی ہے- یہ دلکش منظر ہوائی کے ایک خوبصورت مقام Hanalei کا ہے٬ جہاں قوس
و قزاح اپنے خوبصورت رنگ بکھیر رہی ہے-
|
|
اس جگہ کو طوفانوں کے مرکب کے طور پر جانا جاتا ہے اور جب لہریں کینیڈا کے
اس ضلع Tofino کے اس ساحل کی چٹانوں سے ٹکراتی ہیں تو اس کے نتائج کافی
متاثر کن نکلتے ہیں- نومبر سے لے کر فروری تک لاتعداد سیاح ان طوفانوں کو
دیکھنے آتے ہیں-
|
|
یہ دلچسپ منظر آسٹریلیا کے علاقے Burketown کا ہے جہاں بادل زمین سے صرف
200 میٹر کی بلندی پر پائے گئے- اس علاقے میں اگست سے لے کر نومبر تک ایسے
پرکشش نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں-
|
|
کیا آپ خود کو اس نقصان کے راستے پر لے جانا پسند کریں گے؟ یہ خوفناک منظر
کینیڈا کے علاقے Calgary میں اٹھنے والے گرد و باد کے طوفان کا ہے- ہر سال
اپریل سے لے کر جون تک یہاں سینکڑوں ایسے بھنور بنتے ہیں-
|
|
فلوریڈا کے علاقے Cape Canaveral میں زوردار گرج کے ساتھ چمکنے والی بجلی
کا ایک دل دہلا دینے والا منظر- ہر سال اس علاقے میں فی اسکوائر میل کے
حساب سے 50 سے زائد ایسے نظارے دکھائی دیتے ہیں-
|
|
مئی سے لے کر اکتوبر تک بنکاک میں مون سون کی بارشوں کا موسم ہوتا ہے اور
یہاں ہونے والی بارش کا قطر ایک میٹر سے بھی زیادہ ہوتا ہے-
|
|
یہ پانی کا طوفان ہے جو کہ مختلف بادلوں سے مل کر بنتا ہے- فلوریڈا کے
جزائر کے اردگرد ہر سال ایسے 400 سے زائد ٹاور دیکھنے میں آتے ہیں٬ جن میں
سے بعض بہت زیادہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتے ہیں اور یہ کشتیوں کو سنگین نقصان
پہنچاتے ہیں-
|
|
دیکھنے میں یہ بادل محسوس ہوتے ہیں جبکہ درحقیت دھند ہے جس نے سان فرانسسکو
کی بلند و بالا عمارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|