چین میں سولہ سال سے بال نہ کاٹنے والی خاتون نے اپنی نو
فٹ لمبی زلفوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔57 سالہ Ni Linmei, نو فٹ
چھ انچ لمبی سیاہ زلفوں کی مالک ہیں اور یہ زلفیں انہوں نے 16 برسوں کی
محنت کے بعد حاصل کی ہیں۔
|
|
Linmei کا کہنا ہے کہ اتنی لمبی زلفیں رکھنا ان کے لیے شہرت اور اعزاز کا
باعث تو ہے لیکن اب ان کے لیے ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اس
لیے وہ اب سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے ان بالوں کو دھونے اور پھر خشک کرنے پر
روزانہ 2 گھنٹے کا وقت لگتا ہے-
|
|
Linmei کا یہ فیصلہ سن کر ان کے جاننے والے اور پڑوسی ان کے گھر کا رخ کر
رہے ہیں تاکہ ان کے تاریخی بالوں کے ساتھ یادگار تصویر بنوا کر اسے محفوظ
کر سکیں۔ |