دنیا کے سب سے طویل القامت کتے جارج کی ایریزونا میں واقع
اپنے مالک کی رہائش گاہ پر موت واقع ہو گئی ہے۔ جارج کا کل وزن تقریبا 111
کلو گرام تھا اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے پر اس کی لمبائی سات فٹ تین انچ
ہوتی تھی۔
جارج کے مالک ڈیوڈ ناصر نے اس کی موت پر کہا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ ہمیں
مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ جارج کی موت ہو گئی ہے۔‘
|
|
گریٹ ڈین نسل کے جارج کی موت کا اعلان اس کتے کے آفیشل فیس بک پیج پر کی
گیا۔
18 اکتوبر کو فیس بک پیغام میں کہا گیا کہ ’جارج گزر گیا۔ اپنے آخر وقت میں
وہ اپنے چاہنے والوں سے گھرا ہوا تھا۔ اس کا انتقال اس کے آٹھویں سالگرہ کے
محض ایک ماہ قبل ہو گیا۔‘
بچپن میں جارج اپنی ماں کے 13 بچوں میں سب سے کمزور کتا تھا لیکن جب وہ بڑا
ہوا تو اس کے پنجوں سے اس کے کندھے کی لمبائی 43 انچ تھی۔
جارج کی اپنی ایک ویب سائٹ اپنا فیس بک پیج اور ٹوئٹر ہینڈل تھا۔
سال 2010 میں گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا سب سے طویل زندہ کتا تسلیم
کیا اور ساتھ ہی اسے اب تک کا سب سے لمبا کتا بھی مانا گیا۔
|
|
جارج نے یہ خطاب کیلی فورنیا کے باشندے اپنے قریب حریف ٹائٹن کو ہرا کر
جیتا تھا۔ اس کی لمبائی ٹائٹن سے تین چوتھائی انچ زیادہ تھی۔ ٹائٹن بھی
گریٹ ڈین نسل کا ہی کتا ہے۔
اس خطاب کو جیتنے کے نتیجے میں اسے اوپرا ونفری شو اور اے بی سی ٹی وی کے
گڈ مارنگ امریکہ شو میں شامل ہونے کا موقع ملا۔
سال 2010 میں امریکہ کے شکاگو شہر میں میڈیا کے سامنے رونمائی کے لیے جب اس
نے ہوائی جہاز کا سفر تو صرف اس کے لئے تین سیٹیں بک کرائی گئی تھیں۔
جارج ہر ماہ تقریبا 50 کلو گرام غذا کھایا کرتا تھا۔
جارج کا جسم اتنا بڑا تھا کہ اس کے لئے گھر میں ایک خاص سائز کا کنگ سائز
بیڈ بنوایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے اسی بستر پر اس نے آخری سانس لی۔ |