بہت جلد اب آپ زمین کے اوپر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں
رہائش پذیر ہوجائیں گے اور یوں آپ کو سمندری مخلوق کے ساتھ وقت گزارنے کا
موقع بھی میسر آئے گا مگر ایسا کب ہوگا؟
دی نیوز ٹرائب کے مطابق ایک برطانوی ڈیزائنر اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش
ہے اور وہ زیر آب زندگی کے بارے میں شہروں کی تعمیر کو حقیقت کا روپ دینے
کے لیے پرعزم ہے-
|
|
فل پاؤلے نامی اس ڈیزائنر کے مطابق وہ زیر آب شہروں میں تعمیرات کے لیے
گزشتہ 20 سال سے محنت کر رہا ہے اور اب اس نے کم از کم تصاویر کی حد تک
خواب کو تعبیر دے ہی دی ہے-
سب بائیو فیر ٹو نامی اس ڈیزائن کو اگر تعمیر کیا گیا تو اس کے لیے زیر آب
1105 فٹ رقبہ چاہیے ہوگا-
|
|
فل پاؤلے کے مطابق یہ مستقبل کے شہر ہیں جہاں سو کے قریب افراد رہ سکیں گے-
ان کے بقول ان گھروں میں ایسا نظام نصب ہوگا کہ لوگوں کو باہری دنیا کی
خوراک اور ہوا ضرورت نہیں رہے گی- |