اپنا اسمارٹ فون خود تیار کریں

گوگل کی فون بنانے والی کمپنی موٹورولا نے ایک نیا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے سمارٹ فون کے پرزے اپنی پسند سے چن سکیں گے۔

ایرا (Ara) نامی اس پراجیکٹ کے تحت صارفین موبائل فون کے سیٹ کا بنیادی ڈھانچہ خرید کر اس میں اپنی مرضی سے کی بورڈ، بیٹری یا دیگر سینسرز لگا سکیں گے۔
 

image


موٹورولا اس پراجیکٹ پر ولندیزی ڈیزائنر ڈیو ہاکنز کی شراکت سے کام کر رہی ہے۔ ڈیو ہاکنز نے ’فون بلاکس‘ کا تصور دیا ہے جس کے تحت پرزوں سے فون بنایا جا سکتا ہے۔

تاہم ماہرین موبائل فون کی صنعت کے لیے صارفین کی مرضی سے تیار ہونے والے سمارٹ فون کی اہمیت پر تذبذب کا شکار ہیں۔

موٹورولا نے اپنے بلاگ پر ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

’ہم ہارڈ ویئر کے لیے وہ کام کرنا چاہتے ہیں جو اینڈروئڈ نے سافٹ ویئر کے لیے کیا۔‘

موٹورولا نے بلاگ پر کہا کہ ’اس کا مقصد آپ کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دینا ہے کہ آپ کا فون کیا کام کرے، کس طرح دکھائی دے، کس چیز سے بنے، اس کی قیمت کتنی ہو اور آپ اس کو کتنا عرصے رکھنا چاہتے ہیں۔‘
 

image

اس پراجیکٹ کے تحت ایک ایسا فریم تیار ہوگا جس میں موبائل فون کے باقی پرزے فٹ کیے جا سکیں گے۔ اس فریم کو موٹورولا نے انڈوسکیلیٹن کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فریم میں اپلیکیشن پروسیسر سے لے کر ڈسپلے یا کی بورڈ وغیرہ تک کوئی بھی نئی چیز اپنی مرضی سے لگائی جا سکے گی۔

ڈیو ہاکنز نے تھنڈر کلیپ نامی ویب سائٹ پر ’فون بلاکس‘ لانچ کیے جہاں جلد ہی اس کے ساڑھے نو لاکھ حامی جمع ہو گئے۔

موٹورولا نے مزید کہا کہ ’ہم نے اس پراجیکٹ پر گہرا تکنیکی کام کیا ہے اور ڈیو نے ایک کمیونٹی تیار کی ہے۔‘

دوسری جانب ڈیویس مرفی گروپ نامی کنسلٹنٹ کمپنی میں ٹیکنالوجی کے تجزیہ کار کریس گرین نے اس پراجیکٹ کو ’شعبدہ‘ قرار دیا۔

انھوں نے کہا: ’میں اس کو کوئی بڑا کام نہیں سمجھتا۔یہ صارفین کی کسی خاص ڈیمانڈ کو پورا نہیں کرتا۔ در حقیقت اپنا فون بنانے میں کوئی فائدہ نہیں۔‘
YOU MAY ALSO LIKE:

Google-owned phone firm Motorola has announced a new project to let users customise their smartphone components. Project Ara allows users to buy a basic phone structure and add modules such as keyboard, battery or other sensors.