سانپوں سے مساج کروائیں اور سکون پائیں

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک ایسا مساج پارلر موجود ہے جہاں گاہکوں کا مساج تیل یا لوشن کے بجائے سانپوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مساج میں کئی سانپ گاہک کے جسم پر ڈالے جاتے ہیں۔
 

image


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس مساج پارلر کا سٹاف سانپوں سے کیے جانے والے مساج کا مظاہرہ کرتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سانپوں کی نقل و حرکت اور خوف کے باعث جسم کے اندر ایڈرنالین نامی رطوبت خارج ہوتی ہے جس کا صارفین کے میٹابولزم پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
 

image

اس مساج پارلر کے مالک کا کہنا ہے کہ سانپوں کے مساج سے ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔ مساج پارلر میں سانپوں سے مساج کے دوران لوگ انتہائی شوق سے اس موقع کی تصاویر کھینچتے ہیں۔
 

image

اس مساج کی قیمت 47 ڈالر ہے۔ اس مساج پارلر میں صرف سانپوں ہی سے نہیں بلکہ گولف کی گیندوں اور بیئر میں نہلانے سے بھی مساج کیا جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Being placed in a position of abject fear is an unlikely choice to de-stress. But one Indonesian centre is now offering snake massages, which they claim help alleviate stress by taking your mind off other day-to-day worries.