پاکستان جدید میزائل بنانے میں کامیاب

پاکستان نے زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حتف نو ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منگل کو اس نوعیت کے چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغے گئے۔
 

image


بیان کے مطابق یہ میزائل 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دوران پرواز اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مزید برآں یہ میزائل بدلتی ہوئی صورت حال میں ہر قسم کے خطرے کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

image

بیان میں میزائل تجربے کے مقام کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا لیکن اس کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی اس تجربے کے وقت وہاں موجود تھے۔

پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت میزائلوں سے تجربوں کے متعلق ایک دوسرے کو پیشگی اطلاع دینے کے ایک سمجھوتے پر کاربند ہیں جس کی وجہ سے ایسے تجربات معمول کے فوجی معاملات تصور کیے جاتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan on Tuesday conducted a successful test fire of Short Range Surface to Surface Missile Hatf IX (NASR). According to Inter Services Public Relation (ISPR) the test fire was conducted with successive launches of 4 x missiles (Salvo) from a state of the art multi tube launcher.