آپ کا کمپیوٹر ہیک کیا جاسکتا ہے٬ لیکن کیسے؟

دنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز اس کے آپریٹنگ سسٹم کے اندر ایک رخنے (vulnerability) کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے متاثرہ کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ہیکرز کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک خاص ای میل یا ویب کانٹینٹ بھیج کر اسے کھولنے کی درخواست کریں گے جس کا فائدہ اٹھا کر وہ صارفین کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر لیں گے۔
 

image


مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ اس حملے کے بارے میں جانتی ہے اور اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس مسئلے نے مائیکروسافٹ کے ونڈوز وسٹا، ونڈو سرور 2008، مائیکرو سافٹ آفس 2003، 2010 اور مائیکروسافٹ لنک کو متاثر کیا تھا۔

مائیکروسافٹ ونڈوز اور آفس کے حالیہ ورژن اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوئے کیونکہ وہ گرافکس استعمال کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کا حل پیش کرے گی۔

دریں اثنا مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سیٹنگز بدل کر اس کا عارضی حل تلاش کر سکتے ہیں تاہم یہ اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں ہے لیکن سکیورٹی اپ ڈیٹ آنے تک اس سے ہیکرز کو بلاک کیا جا سکے گا۔
 

image

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ خرابی ٹیگڈ امیج فائل فارمیٹ (ٹی آئی ایف ایف) کی فائلز استعمال کرتے ہوئے پیش آتی ہے جس کے گرافکس پروسیسنگ کمپونینٹ سافٹ ویئر ورژن کو متاثر کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے مینیجر ڈسٹن چائلڈز نے مائیکروسافٹ سکیورٹی کے بلاگ میں لکھا کہ ہیکروں کی کوئی بھی حرکت صارف کے کمپیوٹر استعمال کرنے کی عادت پر منحصر ہے۔‘

انھوں نے کہا ’ہیکرز صارفین کو ایک اٹیچمینٹ کے ذریعے پوشیدہ ای میل کھولنے کی درخواست کریں گے اور جیسے ہی اس اٹیچمینٹ کو کھولا یا دیکھا جائے گا یہ مسئلہ نمودار ہو جائے گا۔‘
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft has warned that hackers could exploit a "vulnerability" in its operating system to gain user rights to the affected computers. It said attackers could exploit this by requesting users to preview or open a specially crafted email or web content.